National

سابق گورنر عزیز قریشی کا انتقال

سابق گورنر عزیز قریشی کا انتقال

بھوپال، یکم مارچ: ملک کی تین ریاستوں کے گورنر رہ چکے سینئر لیڈر عزیز قریشی کا جمعہ کو بھوپال میں انتقال ہو گیا تھا۔ ان کی عمر 83 برس تھی اور وہ کچھ عرصے سے بیمار تھے ۔ انہوں نے بھوپال کے ایک اسپتال میں آخری سانس لی۔ مرحوم عزیز قریشی اتر پردیش، اتراکھنڈ اور میزورم کے گورنر تھے ۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے سابق گورنر عزیز قریشی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔آنجہانی مسٹر قریشی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ، ڈاکٹر یادو نے ان کی روح کے سکون اور سوگوار خاندان کو اس غم کو برداشت کرنے کی طاقت دینے کی دعا کی ہے ۔ مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر جیتو پٹواری نے آج کہا کہ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق گورنر ڈاکٹر عزیز قریشی کے انتقال کی خبر سے دکھ ہوا ہے ۔سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے مسٹر پٹواری نے کہا کہ اپنے طویل سیاسی کیرئیر میں مسٹر قریشی نے کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دے کر اپنا فرض پورا کیا۔ اللہ مرحوم کی روح کو سکون اور خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت عطا فرمائے ۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments