National

ہریانہ نے بی جے پی کی سازش کے تحت دہلی کا پانی روکا:آپ

ہریانہ نے بی جے پی کی سازش کے تحت دہلی کا پانی روکا:آپ

نئی دہلی، 22 مئی :عام آدمی پارٹی (آپ) نے ہریانہ پر دہلی کو پانی کی سپلائی روکنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے چھٹے مرحلے میں ووٹنگ سے پہلے پانی روک کر سازش رچی ہے۔ آپ کے سینئر لیڈر اور دہلی حکومت کے کابینہ وزیر آتشی نے بدھ کو کہا کہ دہلی کو آنے والی جمنا کے پانی کی سپلائی ہریانہ روک رہی ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے پانی کی قلت کی شکایات آرہی ہیں۔ مسئلہ ان جگہوں سے بھی آیا جہاں کبھی پانی کا مسئلہ نہیں تھا۔ پتہ چلا تو ہریانہ کی حقیقت سامنے آگئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیرآباد میںجمنا کی پانی کی سطح عام طور پر 675 فٹ ہے۔ کم ہونے پر بھی یہ 672 فٹ تک رہتا ہے لیکن 11 مئی سے 21 مئی تک ہریانہ دہلی کا پانی روک رہا ہے۔ 11 مئی کو پانی کی سطح 671 فٹ تھی جو تین دن تک رہی اور 21 مئی کو پانی کی سطح 671 فٹ سے نیچے آگئی۔ آتشی نے الزام لگایا کہ بی جے پی 25 مئی کو ووٹنگ سے پہلے ایک نئی سازش رچ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہلی کے لوگوں کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں 25 مئی تک ایک نئی سازش رچی جائے گی اور ووٹروں کو دھوکہ دیا جائے گا۔ اب بی جے پی جتنی بھی سازشیں کر لے، وہ دہلی کے لوگوں کو بے وقوف نہیں بنا سکتی۔ بی جے پی دہلی کی تمام سات سیٹیں ہار رہی ہے اور انڈیا لائنس جیت رہا ہے۔ اے اے پی لیڈر نے کہا کہ جمنا کی سطح کبھی اتنی نیچے نہیں رہی، وہ اس کے لیے ہریانہ حکومت کو خط لکھیں گے اور ضرورت پڑی تو عدالت جائیں گے۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments