نیویارک / نئی دہلی:راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت کے نیویارک میں ہونے والے ایک بڑے پروگرام سے ٹھیک پہلے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' (سابقہ ٹوئٹر) نے اس کے مرکزی منتظم 'امریکن ہندوائز فار اینگیجمنٹ اینڈ ڈائیلاگ' فورم کا اکاؤنٹ معطل کر دیا ہے۔ صارفین کے لیے اب یہ اکاؤنٹ غیر فعال دکھا رہا ہے۔ منتظمین کی 'امریکن ہندوائز فار اینگیجمنٹ اینڈ ڈائیلاگ' فورم فورم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکاؤنٹ کی معطلی بظاہر کسی "غلطی" کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔ تنظیم نے واضح کیا کہ "ہمیں مکمل اعتماد ہے کہ ہماری تمام پوسٹس اور مواصلات نے ہمیشہ 'ایکس' کی پالیسیوں کے عین مطابق عالمی امن، وحدت، ہم آہنگی اور بین المذاہب و بین الثقافتی مکالمے کو فروغ دیا ہے۔"
یہ پیش رفت نیویارک کے میئر زوہران ممدانی کے اس بیان کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ آر ایس ایس یا اس پروگرام کی حمایت نہیں کرتے، تاہم نیویارک شہر کے پاس کسی نجی تقریب کو منسوخ کرنے کا قانونی اختیار یا دائرہ کار موجود نہیں ہے۔
موہن بھاگوت 29 اگست کو نیویارک کے مشہور میڈیسن اسکوائر گارڈن کے ان فوسس تھیٹر میں 'یونیورسل وننیس سیلیبریشن' نامی تقریب سے خطاب کرنے والے ہیں۔ وہ فی الحال امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ کے سہ ملکی بین الاقوامی دورے پر ہیں۔
اسی اثنا میں، امریکی کانگریس کے تحت کام کرنے والے مذہبی آزادی سے متعلق ایک مشاوارتی ادارے (USCIRF) نے ٹرمپ انتظامیہ سے موہن بھاگوت کا ویزا منسوخ کرنے کی اپیل کی ہے۔ ادارے نے الزام عائد کیا کہ آر ایس ایس سے منسلک ذیلی گروپس نے مذہبی اقلیتوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں کی ہیں۔ توقع کے مطابق، بھارت نے USCIRF کے ان دعووں اور تجاویز کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ بھارتی ترجمان نے USCIRF کو ایک جانبدار اور ساکھ سے محروم ادارہ قرار دیا ہے جس کے بیانات کو سنجیدگی سے نہیں لیا جانا چاہیے۔
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت کے نیویارک میں ہونے والے ایک بڑے پروگرام سے ٹھیک پہلے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' (سابقہ ٹوئٹر) نے اس کے مرکزی منتظم 'امری...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments