Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش، زائرین کا طواف اور عبادت جاری

Admin
By Admin
Aug 27, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

NEPAL MEIN SAILAB KAFI LOGON KI MAUT

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش، زائرین کا طواف اور عبادت جاری
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش، زائرین کا طواف اور عبادت جاری — August 27, 2026
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش ہوئی جب کہ کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی چمکنے کا منظر کیمرے کی آنکھ محفوظ کر لیا۔

ارض مقدس مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جب کہ آسمانی بجلی ایک بار پھر مکہ کلاک ٹاور سے ٹکرائی، یہ منظر کیمروں کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔
مسجد الحرام میں موسلا دھار بارش کے دوران زائرین بارش سے بے نیاز اپنے رب کے حضور سجدے میں گرے رہے، دعاؤں اور مناجات کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

بارش کی پروا کیے بغیر زائرین نے خانہ کعبہ کا طواف بھی جاری رکھا اور بادلوں کی گھن گرج کے دوران مطاف طواف کرنے والوں کی تکبیرات اور اذکار سے گونجتا رہا۔ اس دوران حرمین سیکیورٹی اہلکاروں نے زائرین کی حفاظت کو یقینی بنایا۔

مکہ شہر کے علاوہ ریجن کے علاقے القنفذہ، رابغ، خلیص، اللیث، بحیرہ، اضم، بنی یزید، میسان اور یلملم بارش کی زد میں رہیں گے۔

مدینہ منورہ میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ دھواں دار بارش ہوئی۔ شہرطائف کے مختلف علاقوں، خصوصاً الوسام میں بارش کے بعد سیلابی ریلوں کی شدت دیکھی گئی، جہاں متعدد گاڑیاں پانی کے تیز بہاؤ کی زد میں آکر بہہ گئیں۔

بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا جبکہ متعدد سڑکیں زیرِ آب آگئیں۔ حکام نے صورتحال کے پیشِ نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا۔

حکام نے عوام پر زور دیا کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ بارش کے جمع ہونے والے مقامات کے ساتھ وادیوں کے نشیبی علاقوں اور ڈیموں سے دور رہیں۔

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش ہوئی جب کہ کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی چمکنے کا منظر کیمرے کی آنکھ محفوظ کر لیا۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn