Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

نیپال سیلاب: تقریباً 359 افراد ہلاک، کم از کم 133 بھارتیوں سمیت 750 سے زیادہ لوگ لاپتہ

Admin
By Admin
Aug 27, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

20 REBEL TMC MPS KO SUPREME COURT KA NOTICE, KALYAN BANERJEE BOLE YEH ISRF SHURUAAT HAI

نیپال سیلاب: تقریباً 359 افراد ہلاک، کم از کم 133 بھارتیوں سمیت 750 سے زیادہ لوگ لاپتہ
نیپال سیلاب: تقریباً 359 افراد ہلاک، کم از کم 133 بھارتیوں سمیت 750 سے زیادہ لوگ لاپتہ — August 27, 2026
نئی دہلی: بدھ کے روز تبت سے اٹھنے والے ایک بڑے سیلابی ریلے نے وسطی نیپال میں شدید تباہی مچائی۔ اس قدرتی آفت کے نتیجے میں تقریباً 165 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ 133 ہندوستانی شہریوں سمیت 750 سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ اس سیلاب نے کئی قصبوں اور دیہاتوں کا نام و نشان مٹا دیا، کئی اہم پُلوں کو بہا لے گیا اور ایک درجن کے قریب پن بجلی پروجکٹس کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، نیپال کے وزیر خارجہ ششیر کھنال نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ تبت کے خطے میں مقامی وقت کے مطابق صبح 8:37 بجے زلزلہ آیا اور اس کے ٹھیک تین منٹ بعد اچانک سیلاب کی اطلاع ملی۔ اس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے گلیشیئر پھٹا جس نے سیلاب کی شکل اختیار کر لی۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب کا یہ ریلا بھوٹے کوشی ندی سے ہوتا ہوا تبت کی سرحد سے متصل اضلاع رسوا اور دھادنگ میں داخل ہوا۔ نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق، نیپال اور تبت کی سرحد پر واقع لنڈے ندی میں چٹانیں گرنے اور پانی کی سطح میں شدید اضافے کے باعث، یہ بڑا سیلابی ریلہ رسوا ضلع کے سرحدی قصبے تیمورے میں بھوٹے کوشی کے راستے تریشولی ندی میں داخل ہوا۔

اس کے بعد یہ سیلاب ندی کے بہاؤ کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع جیسے نوواکوٹ، چتوان، گورکھا، تناہو اور نولپراسی ایسٹ تک پھیل گیا، جس نے دارالحکومت کاٹھمنڈو سے تقریباً 70 کلومیٹر سے لے کر 200 کلومیٹر تک کے علاقوں کو اپنی زد میں لے لیا۔

نیپال پولیس نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ اچانک آئے اس سیلاب میں 157 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ نیپال حکومت کے مطابق تقریباً 500 افراد لاپتہ ہیں، جب کہ چین کے سرکاری نیوز چینل سی جی ٹی این کا کہنا ہے کہ سرحد کے چینی حصے میں تین افراد ہلاک اور 265 لاپتہ ہوئے ہیں۔

متاثرہ علاقوں سے سامنے آنے والی ویڈیوز میں مٹیالے پانی، چٹانوں اور ملبے کا ایک طاقتور ریلا سرحدی علاقے سے گزرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے، جس دوران پانی کی تیز لہروں کو عمارتوں اور گاڑیوں کی طرف بڑھتا دیکھ کر لوگ اپنی جانیں بچانے کے لیے بھاگتے ہوئے نظر آئے۔

ایک ویڈیو کلپ میں ایک چار منزلہ عمارت کو بپھرے ہوئے پانی میں بہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ایک اور ویڈیو میں رسوا ضلع میں ایک کار تیز رفتار سیلابی پانی میں تیرتی ہوئی نظر آئی۔ ایک اور ویڈیو کلپ میں پانی کے شدید دباؤ اور طاقت کی وجہ سے ایک طویل پل دو ٹکڑوں میں ٹوٹتا ہوا دکھائی دیا۔

دیگر ویڈیو کلپس میں طاقتور لہروں کو پلوں سے ٹکراتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد وہ منہدم ہو کر بہہ گئے۔ دھادنگ ضلع سے سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ سیلابی پانی ایک پل سے ٹکرایا، جس کے بعد وہ ڈھانچہ گر گیا اور پانی کے ساتھ بہہ گیا۔

ایک اور ویڈیو میں مٹیالا پانی تیزی سے ایک پل کو اپنے گھیرے میں لیتا اور تقریباً 30 سیکنڈ میں اسے بہا کر لے جاتا ہوا دکھائی دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں کے مختلف حصوں سے تقریباً 100 افراد کو بچا لیا گیا ہے، جن میں سے 30 کاٹھمنڈو کے تریبھون یونیورسٹی ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے نیپالی ہم منصب بالیندر شاہ سے بات کی اور انہیں اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ نئی دہلی پہلے ہی پڑوسی ملک کو امدادی سامان کی پہلی قسط بھیج چکا ہے۔

کاٹھمنڈو میں بھارتی سفارت خانے نے اچانک آنے والے سیلاب سے متاثرہ بھارتی شہریوں کی مدد اور جانکاری کے لیے ہنگامی نمبر جاری کر دیے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں سفارت خانے نے کہا کہ لوگ 6807 131 985 977+ یا 7500 910 970 977+ پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

بدھ کے روز تبت سے اٹھنے والے ایک بڑے سیلابی ریلے نے وسطی نیپال میں شدید تباہی مچائی۔ اس قدرتی آفت کے نتیجے میں تقریباً 359 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ 133 ہندستانی شہریوں سمیت 750 سے ز...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn