سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے مسجد اقصیٰ کی تقسیم کی کوشش کو مسترد کر دیا۔
مسئلہ فلسطین سے متعلق اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس جدہ میں ہوا جس میں سعودی وزیرخارجہ نے غزہ میں انسانی امداد بلا رکاوٹ پہنچانے یقینی بنانے پر زور دیا۔
سعودی وزیرخارجہ نے مسجد اقصیٰ کی تقسیم کی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے نئی آبادکاری یونٹس قائم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، فلسطینی کاز پر دیرینہ اصولی مؤقف برقرار ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اسلامی تعاون اور یکجہتی فوری ضرورت بن چکی، کوئی بھی ملک پیچیدہ چیلنجز کا تنہا مقابلہ نہیں کر سکتا ان حالات میں تنظیم اسلامی میں سنجیدہ اصلاحات ناگزیر ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے مسجد اقصیٰ کی تقسیم کی کوشش کو مسترد کر دیا۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments