بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے ایک حالیہ واقعے میں ان پر نشے میں ہونے کا الزام لگانے والے محسن شیخ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا۔ محسن شیخ نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں روینہ کو ایک ہجوم میں گھرا دیکھا گیا تھا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد روینہ ٹنڈن کی ٹیم نے اداکارہ کی ساکھ خراب کرنے پر ویڈیو شیئر کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا۔ میڈیا رپورٹ میں اس بات کا دعویٰ کیا جارہا ہے کہ روینہ ٹنڈن نے 100 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کردیا۔ روینہ ٹنڈن کے وکیل ثنا رئیس خان نے میڈیا کو بتایا کہ حال ہی میں، ایک غلط اور بے بنیاد شکایت میں روینہ کو الجھانے کی کوشش کی گئی تھی جس کی وضاحت سی سی ٹی وی فوٹیج میں کی گئی اور کوئی شکایت درج نہیں کی گئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک شخص نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اس واقعے کے بارے میں غلط معلومات پھیلائیں جو حقائق کے منافی، غلط اور گمراہ کن تھیں۔ روینہ ٹنڈن اور انکا ڈرائیور نشے میں نہیں تھا، جھوٹی شکایت درج کروائی گئی: ممبئی پولیس انہوں نے مزید کہا کہ یہ غلط خبریں پھیلانے کا مقصد بظاہر روینہ کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی دانستہ کوشش ہے جس کے پیچھے انکا مفاد ہوسکتا ہے۔ یہ جھوٹ مسلسل پھیلانے کا مقصد غالباً بلیک میلنگ اور سستی شہرت حاصل کرنا ہے جو روینہ کی عزت نفس کے نقصان پر مبنی ہے۔ روینہ ٹنڈن کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہم اس مسئلے کو حل کرنے اور انصاف فراہم کرنے کےلیے تمام ضروری قانونی اقدامات کر رہے ہیں تاکہ اداکارہ کو بدنام کرنے کی اس مہم کو جاری رکھنے والے کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔
Source: Social Media
’پاکستانی عزیزوں کے ساتھ اظہار محبت سے کوئی نہیں روک سکتا‘ نصیرالدین شاہ دلجیت کے حامی
شیفالی جریوالا نے موت سے قبل کونسی ادویات کا استعمال کیا ؟ اہم انکشاف
باب وائیلن گروپ : 'اسرائیلی فوج مردہ باد' کے نعرے لگانے پر امریکی ویزے منسوخ
قریبی دوست نے شیفالی کے موت سے قبل کے لمحات بیان کردے
گلوکارہ بیونسے خوفناک حادثے میں بال بال بچ گئیں
ایشوریہ رائے کے ساتھ علیحدگی کی خبریں، ابھیشیک بچن وضاحت کیوں نہیں کرتے؟
شاہ رخ اور عامر انتہائی پروفیشنل ہیں لیکن سلمان خان کی اسٹار پاور بے مثال ہے، کاجول
’میں بالی ووڈ میں کام کرنا بھی نہیں چاہتا‘ دلجیت دوسانجھ کی ویڈیو وائرل
شروتی ہاسن کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہو گیا
ثنا خان کی ماں کا انتقال، آج ہی ہوگی تدفین، اداکارہ پر ٹوٹا غموں کا پہاڑ
’ہانیہ کی بجائے انڈیا کو فلم سے نکال دیا‘، دلجیت دوسانجھ کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ
سلمان کو Trigeminal Neuralgia اعصابی دباﺅکی بیمار لاحق
یوٹیوبر رجب بٹ اور ساتھیوں کیخلاف زیادتی و بلیک میلنگ کا مقدمہ درج
سونم رگھوونشی پر بھڑکی کنگنا رناوت، کہا- ‘شادی سے انکار نہیں کر سکتی تھی یا اپنے عاشق کے ساتھ بھاگ نہیں سکتی تھی