National

راہل گاندھی کا سنبھل دورہ: راہل اور پرینکا گاندھی کے قافلے کو غازی پور سرحد پر پولیس نے روک دیا

راہل گاندھی کا سنبھل دورہ: راہل اور پرینکا گاندھی کے قافلے کو غازی پور سرحد پر پولیس نے روک دیا

نئی دہلی: کانگریس رکن پارلیمنٹ و لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی تشدد زدہ سنبھل کے دورے کے لیے نکل پڑے ہیں۔ راہل کے ہمراہ ان کی بہن و کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے علاوہ دیگر کانگریس لیڈر بھی ہیں۔ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا کو دہلی میرٹھ ایکسپریس وے پر غازی پور بارڈر پر پولیس نے روک دیا ہے۔ یہی نہیں پولیس نے دہلی سے یوپی میں داخل ہونے والے تمام راستوں پر بیریکیڈنگ کر دی ہے۔ راہل گاندھی نے پولیس سے کہا ہے کہ انہیں سنبھل اکیلے جانے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پولیس کو ان کی گاڑی میں سفر کرنا مناسب نہ لگے تو وہ انہیں اپنی گاڑی میں لے کر چل سکتی ہے۔ تاہم، پولیس انتظامیہ نے ابھی تک اس کی اجازت نہیں دی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سنبھل میں کشیدگی کے باعث کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو داخلے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ غازی پور بارڈر پر کانگریس کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی، جنہوں نے پولیس کے اس اقدام پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ کارکنوں کا مطالبہ ہے کہ راہل اور پرینکا کو سنبھل جانے دیا جائے تاکہ وہ تشدد متاثرہ خاندانوں سے مل سکیں۔ یوپی کے سنبھل میں شاہی جامع مسجد کے سروے کو لے کر 24 نومبر کو سنبھل میں تشدد ہوا تھا۔ اس کے بعد نہ صرف یوپی بلکہ پورے ملک میں سیاسی ہلچل مچی ہوئی ہے۔ گزشتہ ہفتہ، جہاں سماج وادی پارٹی کے لیڈر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ماتا پرساد پانڈے کی قیادت میں سنبھل جانے اور متاثرین کے خاندانوں سے ملنے پر اٹل تھے، وہیں پیر کو یو پی کانگریس کے صدر اجے رائے کی قیادت میں جانے کی تیاری کر رہے تھے۔ لیکن، دونوں دن پولس انتظامیہ نے لیڈروں کو روک دیا اور انھیں لکھنؤ میں ہی گھر میں نظر بند کر دیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments