نئی دہلی:
پارلیمنٹ کے مون سون سیشن کے آخری دن راجیہ سبھا میں اس وقت شدید ہنگامہ آرائی اور زبردست نعرے بازی دیکھنے کو ملی جب کانگریس کے قومی صدر اور قائد حزب اختلاف مالکارجن کھرگے نے بی جے پی کے زیرِ اقتدار ریاست اتراکھنڈ میں اپنے جلسہ گاہ کی 'شدھی کرن' (پاکسازی) کا سنگین معاملہ اٹھایا۔
کیا ہے پورا معاملہ؟
8 اگست کو اتراکھنڈ کے ضلع ہلدوانی کے رام لیلا گراؤنڈ میں کانگریس صدر مالکارجن کھرگے نے ایک عظیم الشان عوامی جلسے سے خطاب کیا تھا۔ کھرگے، جو کہ ملک کے دوسرے دلت رہنما ہیں جو کانگریس کے صدر بنے ہیں، کے خطاب کے دو دن بعد ایک دائیں بازو کی تنظیم سے وابستہ افراد نے اس اسٹیج پر 'حون' (مذہبی پوجا) اور 'شدھی کرن' (پاکسازی) کی رسم ادا کی۔
اس واقعے پر اتراکھنڈ کی سیاست میں پہلے ہی زبردست بوال مچا ہوا تھا، لیکن جمعرات کو یہ گونج براہ راست پارلیمنٹ کے ایوان بالا (راجیہ سبھا) میں سنائی دی۔
ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی مالکارجن کھرگے نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا:
"میرے جلسے میں لاکھوں لوگ موجود تھے۔ میں نے کسی مذہب یا برادری کا نام نہیں لیا بلکہ صرف عوام کے مسائل پر بات کی۔ لیکن میرے خطاب کے بعد بی جے پی کے کارکنوں نے وہاں حون کیا اور اسٹیج کو 'پوتر' (پاک) کرنے کا ڈرامہ کیا۔"
"کیا جمہوریت میں یہ طریقہ کار صحیح ہے؟ آپ آئین کی حفاظت کیسے کر رہے ہیں؟ میں ایوان میں قائد حزب اختلاف ہوں... میں ان جیسے حساس معاملات پر کبھی سیاست نہیں کرنا چاہتا تھا۔"
چھوت چھات دنیا کا سب سے بڑا گناہ: چیئرمین راجیہ سبھا
کانگریس اراکینِ پارلیمنٹ کی شدید نعرے بازی کے درمیان راجیہ سبھا کے چیئرمین نے صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش کی اور واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی:
"دنیا میں 'چھوت چھات' سے بڑا کوئی گناہ نہیں ہے۔ اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ جن لوگوں نے بھی یہ کیا ہے، انہیں پکڑ کر ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ اس معاملے میں دو آرائیں نہیں ہو سکتیں۔"
حکمران جماعت کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے مرکزی وزیر اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈھا نے پارٹی کو اس واقعے سے الگ کرتے ہوئے معاملے کی جانچ کا یقین دلایا۔
انہوں نے کہا:
"برائے مہربانی بار بار یہ نہ کہیں کہ یہ کام بی جے پی نے کیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی اس قسم کی کسی بھی سرگرمی یا نظریے کی حمایت نہیں کرتی۔"
"میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ وہاں جو کچھ بھی ہوا ہے اس کی مکمل تحقیقات کی جائے گی۔ بطور قومی صدر میں خود اس معاملے کو دیکھوں گا۔ یہ ہم سب کے لیے انتہائی افسوسناک بات ہے کہ آپ کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔"
اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد کانگریس اور بی جے پی کے درمیان لفظی جنگ تیز ہو گئی ہے۔ کانگریس اسے دلتوں کی تذلیل اور آئین پر حملہ قرار دے رہی ہے، جبکہ بی جے پی حکومت معاملے سے پلہ جھاڑتے ہوئے جانچ کا وعدہ کر رہی ہے۔
Source: Admin
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
11 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
10 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
11 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
11 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
11 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
10 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
11 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
11 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
11 months ago
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات
11 months ago
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
11 months ago
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
10 months ago
شر پسند نے حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی، پر تشدد احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments