Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

ہماری فوج لبنان، شام اور غزہ میں باقی رہے گی: اسرائیلی وزیر دفاع

ہماری فوج لبنان، شام اور غزہ میں باقی رہے گی: اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے جنوبی لبنان کا دورہ کیا اور جنوبی لبنان میں اسرائیل کے زیرِ قبضہ علاقوں نیز شام اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی افواج کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے۔ کاٹز نے اپنے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق کہا کہ جیسا کہ میں نے اور وزیر اعظم نے واضح طور پر کہا ہے ہم اس سکیورٹی زون سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ فوج شمالی اسرائیل کی بستیوں کی حفاظت کے لیے یہاں موجود ہے اور اس کی فورسز اس علاقے کو پاک کرنے کے لیے کام کریں گی۔ ہم کسی بھی صورت میں سکیورٹی زون سے پیچھے نہیں ہٹیں گے نہ لبنان میں، نہ شام میں اور نہ ہی غزہ میں۔
واضح رہے اسرائیلی افواج سرحدی خط کے ساتھ ساتھ تقریباً 10 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی لبنانی سرزمین کی پٹی کے اندر اپنی تعیناتی، حملوں اور کارروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کاٹز نے وضاحت کی کہ فوج اس علاقے میں زمین دوز بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر رہی ہے اور تمام مکانات کو مسمار کر رہی ہے۔

لبنان اور اسرائیل نے 26 جون کو امریکی سرپرستی میں مذاکرات کے پانچ دور کے بعد ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے جس میں خاص طور پر حزب اللہ کو نہتا کرنے، جنوبی لبنان میں اپنے زیرِ قبضہ علاقوں سے عبرانی ریاست کے تدریجی انخلا اور تجرباتی علاقوں سے شروع کرتے ہوئے لبنانی فوج کی تعیناتی کی شق شامل ہے۔

حزب اللہ اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات اور اپنے ہتھیار چھوڑنے کو مکمل طور پر مسترد کرتی آرہی ہے۔

واشنگٹن نے منگل کے روز اعلان کیا کہ وہ ستمبر کے اوائل میں روم میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کے ایک نئے دور کی سرپرستی کرے گا اور جس انداز میں معاملات آگے بڑھ رہے ہیں اس پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ دو مارچ کو امریکی اور اسرائیلی طیاروں کی ایران پر بمباری کے پہلے دن ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی ہلاکت کے جواب میں حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ باری کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ لبنان تک پھیل گئی۔

اس کے بعد جنگ بندی کے اعلامیے پر اتفاق ہوا اور پھر لبنان اور اسرائیل نے براہ راست مذاکرات شروع کیے لیکن اسرائیل اب بھی جنوبی لبنان کے ان حصوں پر قابض ہے جن پر اس نے حالیہ جنگ میں قبضہ کیا تھا اور وہ گاہے بگاہے بمباری جاری رکھے ہوئے ہے اور ان تنصیبات کو دھماکے سے اڑانے کی کارروائیاں کر رہا ہے جن کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ وہ حزب اللہ کی ہیں۔ غزہ میں 10 اکتوبر 2025 سے جنگ بندی کا معاہدہ نافذ العمل ہے، وہاں بھی اسرائیلی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ اسرائیلی افواج نے پٹی کے 60 فیصد سے زیادہ علاقے پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے گزشتہ ہفتے غزہ کے حوالے سے امریکہ کے پیش کردہ اور حماس کے منظور کردہ منصوبے کو مسترد کر دیا تھا۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn