Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

روس سے 745 مربع کلومیٹر کا علاقہ واپس لے لیا ہے: یوکرینی صدر

روس سے 745 مربع کلومیٹر کا علاقہ واپس لے لیا ہے: یوکرینی صدر

یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ایک زبردست آپریشن کے نتیجے میں یوکرین نے 745 مربع کلومیٹر کا علاقہ روس سے واپس لے لیا ہے۔ انہوں نے اس امر کا اظہار سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر اپنی ایک پوسٹ میں کیا ہے۔

زیلنسکی کی اس پوسٹ کے مطابق دینیپروپیتروسک ، دونیٹسک اور زاپوریزہازہیا کے علاقوں میں مجموعی طور پر 26 آبادیوں کو کیف نے اپنے کنٹرول میں کیا ہے۔ یہ آبادیاں تقریبا 60 کلومیٹر کی چوڑائی کے ساتھ مذکورہ بالا تینوں علاقوں کی سرحد سے جڑی ہوئی ہیں۔

صدرزیلنسکی نے کہا یہ کامیاب آپریشن ہماری افواج نے بڑے درست انداز سے مکمل کیا، یہ مکمل منصوبہ بندی اور تیاری سے کیا گیا آپریشن تھا۔ جس میں دوسرے فوجی یونٹوں کے علاوہ فضائی فوج نے بھی حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔

جنگی میدان کے نقشے کے مطابق اب بھی یوکرین کا بڑا علاقہ ' سرمئی زون ' میں شامل دکھایا گیا ہے۔ یہ نقشہ یوکرین کی ڈیپ سٹیٹ کا تیار کردہ ہے۔ سرمئی زون میں بڑا حصہ ظاہر کرنے کا مطلب واضح ہے کہ یہ ابھی تک روس کے قبضے میں ہے اور واپس نہیں لیا جا سکا ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے جنرل سٹاف نے بدھ کے روز ڈرون طیارے سے بنائی ایک ویڈیو فوٹیج دکھائی ہے۔ جس میں فوجیوں نے یوکرین کا جھنڈا تھام رکھا ہے اور روس سے واپس لیے گئے علاقے کو ظاہر کیا گیا ہے۔ تاہم 'روئٹرز' کا کہنا ہے کہ آزاد ذرائع سے تصدیق حاصل نہیں کی جا سکی۔

یاد رہے روس نے یوکرین پر حملہ 24 فروری 2022 کو کیا تھا۔ تاہم رواں سال روس کی میدان جنگ میں پیش قدمی سست روی کا شکار ہے۔ مگر تجزیے یہی بتا رہے ہیں کہ روسی افواج اب بھی دونیٹسک ریجن کے یوکرینی شہروں کے نزدیک موجود ہیں۔ روس نے یوکرین کو دونیٹسک کا سارا صنعتی علاقہ چھوڑ دینے کا کہہ رکھا ہے،یوکرین ایسا کرنے سے انکاری ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn