Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی، راجیہ سبھا میں ہنگامہ جاری

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج آخری دن ہے۔ حکمراں جماعت اور اپوزیشن دونوں آج بھی ایک دوسرے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے دیکھے جا رہے ہیں۔ پہلے انھوں نے پارلیمنٹ احاطہ میں ایک دوسرے کے خلاف مظاہرہ کیا، اور پھر پارلیمنٹ کے اندر بھی ہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملی۔ اس دوران لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
لوک سبھا میں آج جب کارروائی شروع ہوئی تو ابتدا میں ہی مکمل ’وندے ماترم‘ کی گونج ایوانِ زیریں میں سنائی دی۔ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی سمیت تمام اراکین پارلیمنٹ ’وندے ماترم‘ کے لیے کھڑے ہوئے اور ایوان میں پُرسکون انداز کے ساتھ ’وندے ماترم‘ مکمل ہوا۔ ’وندے ماترم‘ کے بعد لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے لوک سبھا کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔

قابل ذکر ہے کہ احتجاج، نیٹ سے متعلق بے ضابطگیوں، دہلی میں مظاہرین طلبا و نوجوانوں پر پولیس کی کارروائی اور رام مندر کے چندہ میں چوری جیسے ایشوز پر لوک سبھا کی کارروائی بار بار متاثر ہوتی رہی۔ پورے اجلاس کے دوران اپوزیشن اور حکومت کے درمیان ٹکراؤ دیکھنے کو ملا۔ ہنگاموں کی وجہ سے کچھ اہم بل لوک سبھا میں پیش نہیں کیے جا سکے۔

دوسری طرف آج راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ مسلسل نعرے بازی کر رہے ہیں۔ وہ وزیر داخلہ امت شاہ کے ایوان میں آنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے معدنیات معاملہ پر حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت معدنیات پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ حکومت کا ہر شعبے پر قبضہ کرنے کا ارادہ ہے۔ یہ سرمایہ داروں کا ساتھ دے رہی ہے۔

اس سے قبل آج پارلیمنٹ احاطہ میں بھی اپوزیشن پارٹیوں کا زبردست احتجاج دیکھنے کو ملا۔ انڈیا بلاک کے اراکین پارلیمنٹ 20 جولائی کو طلبا پر ہوئی کارروائی اور رام مندر کے چندہ میں چوری کے معاملے پر وزیر داخلہ امت شاہ سے بیان کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ کر رہے تھے۔ یہ احتجاجی مظاہرہ صبح تقریباً 10.30 بجے ’مکر دروازہ‘ کے سامنے کیا گیا۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

10 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

11 months ago

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn