ایک ایف سولہ طیارہ اس وقت ترکیہ میں حادثے کا شکار ہو گیا جب وہ ایک تربیتی مشق میں بروئے کار تھا۔ تاہم ایف سولہ کا طیارے کا پائلٹ پیرا شوٹ کے ذریعے بحفاظت طیارے سے الگ ہو کر محفوظ رہا ۔
ترکیہ کی وزارت دفاع نے اس حادثے کی تصدیق کر دی ہے۔ بتایا ہے طیارہ شمال مغربی علاقے میں تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوا ہے۔ پرواز یالووا کے علاقے میں جاری تھی۔ وزارت دفاع کے بیان کے مطابق حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
خیال رہے یالووا استنبول کے جنوب مشرق میں واقع بحیرہ مارمارا کا ایک ساحلی علاقہ ہے۔ ایف سولہ کے حادثے کی سی سی ٹی فوٹیج خبر رساں ادارے ' آئی ایچ اے ' نے جاری کی ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ طیارہ اس وقت حادثے کا شکار ہوا جب بہت نچلی پرواز کر رہا تھا۔ حادثے کے بعد اس جگہ سے آسمان کی طرف گہرا سیاہ دھواں بادل کی طرح اوپر کی طرف اٹھا۔
نجی چینل ' این ٹی وی ' کے مطابق طیارےکو ایک ایئر بیس کے نزدیک حادثہ پیش آیا۔ فورا ہی ریسکیو کے لیے کئی ٹیمیں روانہ کر دی گئیں۔ پائلٹ کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چھ ماہ قبل ایک ایف سولہ طیارہ حادثے کا شکار ہوا تھا، جس میں سوار پائلٹ بھی جاں بحق ہو گیا تھا۔ وہ حادثہ پرواز کے فوری بعد بلغاریہ کی سرحد کے نزدیک پیش آیا تھا۔ یاد رہے ماہ نومبر میں ترکیہ نے سی 130 کارگو طیاروں کی پروازیں جارجیا میں ایک طیارے کی تباہی کے بعد معطل کر دی تھیں۔ یہ سی 130 طیارہ آذربائیجان سے واپس آرہا تھا، اس پر 20 افراد سوار تھے۔
Source: Admin
11 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
11 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
4 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
4 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
4 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
4 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments