سپر اسٹار رجنی کانت کی نئی تامل فلم ’جیلر 2‘ نے ریلیز کے 17ویں روز باکس آفس پر ایک اور بڑا سنگ میل عبور کرلیا۔
نلسن دلیپ کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم جیلر 2 نے رجنی کانت کی آبائی ریاست تامل ناڈو میں 200 کروڑ روپے کا گراس کلیکشن حاصل کرلیا ہے، جو اداکار کے طویل فلمی کیریئر میں ایک منفرد اعزاز ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ’جیلر 2‘ نے ہفتے کے روز بھارت بھر میں 7 ہزار486 شوز سے تقریباً 6.09 کروڑ روپے کا نیٹ بزنس کیا۔ جس میں تامل ورژن نے 3ہزار533 شوز سے 4.46 کروڑ روپے کمائے۔ ہندی ورژن نے 3,236 شوز سے تقریباً 99 لاکھ روپے، جبکہ تیلگو ورژن نے 717 شوز سے 64 لاکھ روپے کا نیٹ کلیکشن کیا۔
17ویں روز کی کمائی کے بعد فلم کا بھارت میں مجموعی نیٹ کلیکشن 441.49 کروڑ روپے تک پہنچ گیا، جبکہ انڈیا گراس کلیکشن تقریباً 516.64 کروڑ روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فلم نے پہلے آ8 دنوں میں 334.35 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا، جس کے بعد دوسرے ہفتے میں مزید 95.55 کروڑ روپے اس کے کھاتے میں آئے۔
فلم کی روزانہ کمائی میں بھی معمولی بہتری دیکھی گئی۔ 16ویں روز ’جیلر 2‘ نے تقریباً 5.50 کروڑ روپے کمائے تھے، جس کے مقابلے میں 17ویں روز کلیکشن بڑھ کر 6.09 کروڑ روپے ہوگیا۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 16ویں روز تک ’جیلر 2‘ نے بھارت اور بیرونِ ملک کی کمائی ملا کر تقریباً 776.95 کروڑ روپے کا عالمی گراس بزنس کرلیا تھا۔
ریاست تامل ناڈو میں 200 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنا رجنی کانت کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔ اداکار کی متعدد فلمیں ملکی اور عالمی سطح پر کامیاب رہی ہیں، تاہم اس سے قبل ان کی کوئی فلم تمل ناڈو میں 200 کروڑ روپے کے گراس کلیکشن تک نہیں پہنچ سکی تھی۔
رجنی کانت کی سابقہ بلاک بسٹر فلم ’جیلر‘ نے تامل ناڈو میں تقریباً 189.35 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا، تاہم ’جیلر 2‘ نے محض 17 دنوں میں اس ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 200 کروڑ کلب میں جگہ بنالی ہے۔
فلم کی مسلسل کامیابی کے پیش نظر اب اس کی نظریں ایک اور بڑے ہدف پر مرکوز ہیں۔ معروف فلم ڈسٹری بیوٹر اور تھیٹر مالک تروپور سبرامنیم نے پیش گوئی کی ہے کہ ’جیلر 2‘ دنیا بھر میں 1ہزار کروڑ روپے کا بزنس کرنے والی پہلی تمل فلم بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
سپر اسٹار رجنی کانت کی نئی تامل فلم ’جیلر 2‘ نے ریلیز کے 17ویں روز باکس آفس پر ایک اور بڑا سنگ میل عبور کرلیا۔...
Source: Admin