Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ایران کے خلاف ’کسی مرحلے پر سخت ترین کارروائی‘ کرنا پڑے گی: صدر ٹرمپ

Admin
By Admin
Nov 02, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

ایران کے خلاف ’کسی مرحلے پر سخت ترین کارروائی‘ کرنا پڑے گی: صدر ٹرمپ
ایران کے خلاف ’کسی مرحلے پر سخت ترین کارروائی‘ کرنا پڑے گی: صدر ٹرمپ — November 02, 2026
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کو بالآخر ’سخت کارروائی‘ کرنا پڑے گی۔
دوسری جانب ایرانی حکام خبردار کیا ہے کہ دوبارہ چھڑنے والی جنگ پچھلی سے زیادہ طویل ہو سکتی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اتوار کو آئیووا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے مزید حملے اس لیے روک رکھے ہیں تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔
ان کے مطابق ’ایران کے خلاف کارروائی مکمل نہ کرنے کی واحد وجہ ہے کہ میں نرمی برتنا چاہتا ہوں، میں کوشش ہے کہ لوگوں کی جانیں بچیں، لیکن کسی نہ کسی وقت ہمیں ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کرنا پڑے گی۔’
اس سے قبل ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ ایران میں ایک یا دو اہداف باقی ہیں جنہیں نشانہ بنانا ضروری ہے اور ان پر چند منٹوں میں حملہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر ’پک ایکس ماؤنٹین‘ کا ذکر کیا، جہاں زیر زمین جوہری تنصیب موجود ہونے کا شبہ ہے۔
امریکی صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 28 فروری کو شروع ہونے والی جنگ کو روکنے کے لیے ہونے والی کوششیں غیر یقینی کی صورت حال میں ہیں۔
علاوہ ازیں امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ بھی بات چیت کی ہے۔
اتوار کو سامنے آنے والی امریکی ویب سائٹ ایکسیوس کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون کال میں ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کو کب اور کس حد تک بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔
رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سنیچر کو ہونے والی اس گفتگو میں ایران کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر بھی بات کی۔
اس موقع پر نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کے فوراً بعد ایران پر حملے شروع کریں جبکہ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ پہلے مذاکرات کو آگے بڑھنے کا موقع دیا جائے۔
رپورٹ میں ایک اعلٰی اسرائیلی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یہ یہ گفتگو ’سخت‘ تھی جبکہ امریکی عہدیدار نے اسے ’براہ راست اور واضح‘ بات چیت قرار دیا۔
آٹھ ماہ سے جاری جنگ کے دوران صدر ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے بیک وقت دو راستے اختیار کیے ہیں۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کو بالآخر ’سخت کارروائی‘ کرنا پڑے گی۔ دوسری جانب ایرانی حکام خبردار کیا ہے کہ دو...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn