سعودی فضائی دفاع کے ترجمان نے وضاحت کی کہ یہ کارروائی حوثی حملوں کے تسلسل اور عام شہریوں کی زندگیوں اور شہری تنصیبات کی سلامتی کے لیے ان کے براہ راست خطرے کے ردعمل میں کی گئی۔ المالکی نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گرد حوثی ملیشیا یمن اور مملکت میں عام شہریوں اور شہری اہداف پر اپنے بالقصد اور منظم حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ثابت ہو چکا ہے کہ دہشت گرد حوثی ملیشیا اپنی جنگی کوششوں، بالخصوص بیلسٹک اور ڈرون صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے اہم وسائل کو مسلسل استعمال کر رہی ہے۔ یہ چیز اس کے دہشت گردانہ اور وحشیانہ طرز عمل کی تصدیق کرتا ہے کہ وہ اپنے جارحانہ مقاصد کے لیے اہم وسائل کا سہارا لے رہی ہے۔
سعودی فضائی دفاع نے حوثی ملیشیا کی جانب سے جنوبی علاقے کی طرف داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل اور ڈرون کو تباہ کر دیا۔ سعودی شہروں کو نشانہ بنانے کی حوثی کوششوں کو ناکام بنانے کے ساتھ س...