Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

راجستھان: اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے ے کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں کے ساتھ بدسلوکی، رانکا کا الزام– ’بی جے پی کے غنڈوں نے کی مخالفت‘

راجستھان: اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے ے کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں کے ساتھ بدسلوکی، رانکا کا الزام– ’بی جے پی کے غنڈوں نے کی مخالفت‘

جے پور کے بگرُو اسمبلی حلقے میں واقع رام پورا کنورپورا کے سرکاری پرائمری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے کاکروچ جنتا پارٹی ) کے کارکنوں کو شدید مخالفت اور ہاتھاپائی کا سامنا کرنا پڑا۔ سی جے پی کارکنوں کی آمد سے قبل ہی مقامی لوگوں نے بنیادی راستے کی گھیرا بندی کر دی اور وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کی سخت تلاشی شروع کر دی۔
اطلاعات کے مطابق رام پورا کنورپورا کا پرائمری اسکول مکمل طور پر زبوں حالی کا شکار ہے، جس کے باعث اسکول کی اصل عمارت کو بند کر دیا گیا ہے۔ اسکول کی چھت کی پٹیاں ٹوٹ چکی ہیں، جنہیں سہارا دینے کے لیے نیچے سے لوہے کے اینگل لگائے گئے ہیں۔ اس عمارت کے خطرناک ہونے کی وجہ سے اسکول کو ۵۰ میٹر دور ایک باڑے (تویلے) میں منتقل کیا گیا ہے، جہاں بچے ٹین شیڈ کے نیچے بیٹھ کر پڑھنے پر مجبور ہیں۔ اس باڑے کے قریب مویشیوں کا چارہ رکھا ہوا ہے اور دیواروں کی اینٹیں بھی گری ہوئی ہیں۔

سی جے پی کی ٹیم جے پور کے دو سرکاری اسکولوں—رام پورا کنورپورا اور واٹیکا روڈ پر واقع بھٹا والا سرکاری اسکول—کا دورہ کرنے والی تھی۔ پارٹی کے مطابق ان کے اس معائنے کا مقصد تعلیمی نظام، بچوں کو ملنے والی سہولیات اور اسکول کی عمارتوں کی صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔

دوسری جانب، جائے وقوعہ پر سی جے پی کارکنوں، دیہاتیوں اور بی جے پی کارکنوں کے درمیان ہاتھاپائی اور دھکم پیل ہوئی۔ دیہاتیوں کا موقف تھا کہ وہ اپنے اسکول کو خود ٹھیک کرا لیں گے کیونکہ حکومت کی جانب سے اس کے لیے ۱۲.۵۰ لاکھ روپے کی رقم منظور ہو چکی ہے۔ انہوں نے سی جے پی کے ارکان کو 'بیرونی افراد' قرار دیتے ہوئے وہاں سے جانے پر مجبور کر دیا۔
یہ تنازع اس وقت مزید شدت اختیار کر گیا جب حال ہی میں سی جے پی کے اسکول معائنہ مہم کے بعد شعبہ تعلیم نے اسکولوں میں میڈیا اور عام لوگوں کے بلا اجازت داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی تھی۔

اس فیصلے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے سی جے پی کے کو-کنوینر آشودوش رانکا نے الزام لگایا کہ راجستھان کے وزیر تعلیم ریاست کے بگڑے ہوئے تعلیمی نظام کو چھپانے کے لیے جابرانہ رویہ اپنا رہے ہیں۔ رانکا نے واضح کیا کہ وہ اس پابندی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور جب تک تمام سرکاری اسکولوں کی حالت بہتر نہیں ہو جاتی، ان کا یہ معائنہ جاری رہے گا۔
حکومت اور بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے آشودوش رانکا نے کہا:

"بچوں کو بھینسوں کے تبیلے میں پڑھایا جا رہا ہے، اور جب ہم اسے روکنے اور حالات سدھارنے کی کوشش کرتے ہیں تو بی جے پی اپنے غنڈے بھیج دیتی ہے۔ یہ ایک انتہائی شرمناک صورتحال ہے۔"

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

{{ currentVoteCount }} Responses
{{ voteMessage }}
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

10 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

11 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

11 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

11 months ago

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

11 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn