یمن اور صومالیہ کے ساحل کے قریب 2 الگ الگ واقعات میں 22 ہندوستانی شہریوں کو لے جانے والے 2 تجارتی جہازوں کو سمندری لٹیروں نے یرغمال بنا لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں واقعات نے ’ہارن آف افریقہ‘ کے آس پاس کے سمندری علاقے میں سمندری قزاقی کے خطرے کے ایک بار پھر بڑھنے کی تشویش پیدا کر دی ہے۔ ان دونوں تجارتی جہازوں پر 22 ہندوستانیوں سمیت 30 ملاح موجود بتائے جا رہے ہیں۔
ہندی نیوز پورٹل ’اے بی پی لائیو‘ کے مطابق اریٹیریا کے پرچم والے تیل کی مصنوعات کے ٹینکر ’ایم ٹی سیبو 1‘ کو یمن کے ساحل سے تقریباً 30 سمندری میل دور خلیج عدن میں یرغمال بنایا گیا ہے۔ اس جہاز پر عملہ کے 20 اراکین سوار ہیں، جن میں 16 ہندوستانی شہری شامل ہیں۔ سمندری انتظامیہ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تیار کی گئی رپورٹ کے مطابق عملہ کے تمام 20 اراکین محفوظ ہیں۔ تاہم، جہاز اور عملے کی موجودہ صورت حال کے بارے میں تازہ معلومات کا انتظار ہے۔
جہاز کے عملہ میں 16 ہندوستانی شہریوں کے علاوہ ایک شامی، ایک سوڈانی اور ایک عراقی شہری شامل بتائے جا رہے ہیں۔ ایک دیگر ملاح کی شہریت سے متعلق ابھی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عملے کی بھرتی اور تقرری کرنے والی سروس لائسنس ایجنسی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ ایس کے ایس کریشیو میرین سروسز کے سُمت کانت سنگھ نے بتایا کہ ان کی کمپنی نے عملہ کے 4 اراکین کی بھرتی کی تھی۔ ان سے متعلق معلومات سمندری انتظامیہ ڈائریکٹوریٹ کو فراہم کر دی گئی ہیں۔
دوسرے واقعہ میں سمندری لٹیروں نے پیر کو صومالیہ کے پنٹ لینڈ ساحل کے قریب کیمرون کے پرچم والے مال بردار جہاز ایم/وی لوٹوف کو قبضے میں لے لیا۔ ایسوسی ایٹیڈ پریس کی جانب سے ایک صومالی افسر کے حوالہ سے دی گئی معلومات کے مطابق جہاز پر 10 رکنی عملہ تھا، جس میں 6 ہندوستانی شہری شامل تھے۔ افسر کے مطابق جہاز کو پنٹ لینڈ کے ائیل ضلع میں مرایا کے قریب ساحل سے تقریباً 3.5 سمندری میل دور قبضے میں لیا گیا۔ اس کے بعد جہاز کو نوگال ساحل کی جانب لے جایا گیا۔ جہاز کے عملہ میں 6 ہندوستانیوں کے علاوہ ایک ترک شہری، ایک جارجیائی شہری اور 2 سربیائی سیکورٹی گارڈ شامل تھے۔ افسر کے مطابق ایم/وی لوٹوف کی ملکیت پولر موومنٹ شپنگ کے پاس ہے۔ جہاز میں اسلحے تھے، جنہیں موغادیشو واقع ترکی کے فوجی تربیتی مرکز تک پہنچایا جانا تھا۔ جہاز پر مواصلاتی اور سیٹلائٹ آلات بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 8 سمندری لٹیروں نے جہاز کو قبضے میں لیا۔ مانا جا رہا ہے کہ یہ لٹیرے اسی گروپ سے وابستہ ہیں، جو اپریل میں ایم/وی سوارڈ جہاز کو یرغمال بنائے جانے میں بھی شامل تھا۔
Source: Admin
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
11 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
11 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
10 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
11 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
11 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
11 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
11 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
10 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
11 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
11 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
11 months ago
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات
11 months ago
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
11 months ago
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
10 months ago
شر پسند نے حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی، پر تشدد احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments