Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

امریکا اور ایران میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: امریکی وزیرِ خزانہ کا اتحادیوں کو سخت پیغام

امریکا اور ایران میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: امریکی وزیرِ خزانہ کا اتحادیوں کو سخت پیغام

امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اپنے اتحادی ممالک کو واضح اور دوٹوک پیغام دیا ہے۔

امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اتحادی ممالک کو واضح اور دوٹوک پیغام دیا ہے کہ انہیں اب امریکا اور ایران میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ دنیا فیصلہ کرے کہ وہ کس کا ساتھ دینا چاہتی ہے۔

اسکاٹ بیسنٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر اتحادی ممالک اس ’قاتل حکومت‘ کا خاتمہ چاہتے ہیں تو انہیں امریکا کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کی جائیں گی اور ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کا لین دین کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

امریکی وزیرِ خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ان اقدامات کا مقصد ایرانی معیشت کو مکمل طور پر تباہ کرنا ہے تاکہ تہران کے پاس اپنی پراکسیز کی مالی معاونت اور انہیں طاقت فراہم کرنے کی صلاحیت کو محدود کیا جا سکے۔

انہوں نے تصدیق کی کہ ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی جاری ہے اور اس پالیسی کا بنیادی ہدف ایرانی حکومت کا خاتمہ ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

{{ currentVoteCount }} Responses
{{ voteMessage }}
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn