Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

’25 لاکھ ٹن چینی لائق گنّا ایتھنول میں چلا گیا‘، چینی کی قیمتوں میں شدید اضافہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

’25 لاکھ ٹن چینی لائق گنّا ایتھنول میں چلا گیا‘، چینی کی قیمتوں میں شدید اضافہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

کانگریس جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ جئے رام رمیش نے مودی حکومت کی ’ای 20‘ پالیسی کو ’دور اندیشی سے عاری اور عوام مخالف‘ قرار دیتے ہوئے اس پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کی اس پالیسی کے باعث ایک طرف مہنگائی بڑھ رہی ہے، تو دوسری طرف گاڑی مالکان کو کم مائلیج اور گاڑیوں کے خراب ہونے کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام کو اس پالیسی کا خمیازہ سڑک اور باورچی خانے، دونوں جگہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔

جئے رام رمیش نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر جاری بیان میں کہا کہ جب گنے اور اناج سے تیار کیا جانے والا ایتھنول پٹرول میں 20 فیصد تک ملایا جائے گا تو اس کا براہ راست اثر ان اشیا کی دستیابی پر پڑے گا جو گنے اور اناج سے تیار ہوتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوسری طرف وہ گاڑیاں، جو 20 فیصد ایتھنول کے استعمال کے لیے تیار نہیں ہیں، ان کے خراب ہونے کا خطرہ بھی رہے گا۔ ان کے مطابق مناسب جانچ کے بغیر ای-20 استعمال کرنے والی گاڑیوں میں مائلیج کم ہونے کا خدشہ ہے۔

کانگریس لیڈر نے دعویٰ کیا کہ اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ 25 لاکھ ٹن چینی تیار کرنے لائق گنّا ایتھنول بنانے میں استعمال ہو گیا، جس کے نتیجے میں صرف گزشتہ 3 ماہ کے دوران چینی کی قیمت 48 روپے سے بڑھ کر 67 روپے فی کلو اور گڑ کی قیمت 50 روپے سے بڑھ کر 65 روپے فی کلو ہو گئی۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ چاول اور مکئی کا آٹا بھی بالترتیب 16 فیصد اور 11 فیصد مہنگا ہو گیا ہے، جبکہ جانوروں کی خوراک کی قیمت میں 10.34 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جئے رام رمیش نے مودی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بغیر سوچے سمجھے ایتھنول تیار کرنے والے اپنے دوستوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے گاڑی مالکان کے پاس پٹرول کے متبادل بھی محدود کر دیے گئے ہیں۔ انھوں نے پٹرول کی قیمتوں کو بھی حکومت کے خلاف حملے کا ذریعہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے اور پٹرول میں 20 فیصد ایتھنول ملانے سے لاگت بھی کم ہوئی ہے، اس کے باوجود پٹرول کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت ایک ایسی پالیسی کو جاری رکھے ہوئے ہے جس کا بوجھ عام صارف پر پڑ رہا ہے، جبکہ اس کے فوائد مخصوص ایتھنول تیار کرنے والوں کو مل رہے ہیں۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی مسلسل ای-20 کے نام پر ہونے والی مبینہ بدعنوانی کا معاملہ ترجیح کے ساتھ اٹھا رہے ہیں۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی نے بھی 19 اگست کو ای-20 پالیسی کے باعث کم مائلیج، گاڑیوں کی مطابقت سے وابستہ خطرات، صارفین کے محدود متبادل اور ماحولیاتی نقصان کے سوالات پر اپنی تشویش ظاہر کی تھی۔ انھوں نے مودی حکومت پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’متکبر مودی حکومت کے غلط فیصلوں‘ کے باعث عوام کو مہنگا کھانا اور مہنگا سفر، دونوں کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

{{ currentVoteCount }} Responses
{{ voteMessage }}
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

10 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

11 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

11 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

11 months ago

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

11 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn