عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر ہیبت الحلبوسی نے اپنے "ایکس" اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس کے پس منظر میں ایک نقشہ دکھائی دے رہا ہے جس پر "الخلیج العربی" لکھا ہوا ہے۔
یہ اقدام ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کی عراق آمد کے موقع پر شائع کی گئی تصویر کے جواب میں اٹھایا گیا۔
قصے کی تفصیلات کے مطابق جب ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر قالیباف نے حال ہی میں عراق کا دورہ کیا تو بغداد میں الحلبوسی سے ان کی ملاقات ہوئی۔
باخبر ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے دوران قالیباف نے "الخلیج الفارسی" کی اصطلاح استعمال کی جس پر الحلبوسی نے فوری اور حتمی ردِعمل دیتے ہوئے ان کی بات کاٹی اور کہا نہیں بلکہ اس کا نام "الخلیج العربی" ہے۔
اس تنازع کے سلسلے میں بات صرف ملاقات کے کمرے اور فریقین کے باہمی جوابات تک ہی محدود نہ رہی بلکہ اس سے آگے بڑھ گئی۔ بعد میں قالیباف نے ایک اور تصویر شائع کی جس کے پس منظر میں "الخلیج الفارسی" کا نام درج تھا۔ اس ایرانی ردِعمل کے بعد عراق کی جانب سے ایک اور اقدام سامنے آیا۔
عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر نے ایک اور تصویر پوسٹ کی جس میں ان کے پیچھے "الخلیج العربی" کا نقشہ موجود تھا اور ساتھ ہی "الخلیج العربی" کا ہیش ٹیگ بھی لگایا۔ اس طرح سیاست، معیشت اور سکیورٹی کے امور سے شروع ہونے والی ملاقات خلیج کے نام پر اختلاف اور دونوں طرف کے الگ نقشوں پر ختم ہوئی۔
ایک نازک وقت میں ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف بدھ کے روز تین روزہ دورے پر عراقی دارالحکومت بغداد پہنچے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کا ملک عراق کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات کرے گا۔
انہوں نے عراق کو خطے کا ایک اہم ملک بھی قرار دیا۔ بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے راستے پر ابو مہدی المهندس اور قاسم سلیمانی کی یادگار پر پھول چڑھانے کے بعد قالیباف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہ دورہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں اور غیر ملکی مداخلت کے بغیر دوطرفہ تعاون کو تیز کرنے کی ضرورت کے تحت ہو رہا ہے۔ ہم حکومت کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
Source: Admin
11 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
5 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
5 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
5 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
5 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
11 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
5 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
5 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
5 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
5 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
5 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
5 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
5 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
5 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments