Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا پروموشنل شوٹ کے دوران زخمی

Admin
By Admin
Sep 20, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا پروموشنل شوٹ کے دوران زخمی
نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا پروموشنل شوٹ کے دوران زخمی — September 20, 2026
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر راچن رویندرا ایک پروموشنل شوٹ کے دوران زخمی ہو گئے جس کے بعد بھارت کے خلاف اگلے ماہ شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے راچن رویندرا کی انجری کی تصدیق کر دی ہے۔

اس حوالے سے جاری کی گئی تفصیل کے مطابق آکلینڈ میں پروموشنل شوٹ کے دوران راچن رویندرا کے دائیں کندھے میں ڈائیونگ کیچ لیتے ہوئے چوٹ لگی۔

ابتدائی طور پر کسی بڑی چوٹ کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

نیوزی لینڈ کے پرفارمنس منیجر مائیک سینڈل نے کہا ہے کہ ہم راچن کے لیے افسردہ ہیں، شوٹنگ کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اس طرح کے ایونٹس سے متعلق اپنے طریقہ کار کا جائزہ لیتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ 22 اکتوبر سے بھارت کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی میزبانی کرے گا۔

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر راچن رویندرا ایک پروموشنل شوٹ کے دوران زخمی ہو گئے جس کے بعد بھارت کے خلاف اگلے ماہ شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn