National

پی وی سندھوکی راجستھان میں 22دسمبرکو   شادی

پی وی سندھوکی راجستھان میں 22دسمبرکو شادی

حیدرآباد3 دسمبر;)دو مرتبہ کی اولمپک میڈلسٹ شٹلر پی وی سندھو 22 دسمبر کو راجستھان کے ادے پور میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ سابق عالمی چمپئن، جنہوں نے اتوار کو لکھنؤ میں مودی انٹرنیشنل ٹورنمنٹ میں کامیابی حاصل کی، حیدرآباد ی وینکٹا دتا سائی سے شادی کریں گی، جو پوسیڈیکس ٹکنالوجیزکے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہیں۔سندھو کے والد پی وی رمنا نے کہا کہ دونوں خاندان ایک دوسرے کو جانتے تھے لیکن صرف ایک ماہ پہلے ہی سب کچھ طے پا یا۔ جنوری سے سندھو کا شیڈول مصروف ہو جائے گایہی وجہ ہے کہ دونوں خاندانوں نے 22 دسمبر کو شادی کی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ استقبالیہ تقریب 24 دسمبر کو حیدرآباد میں منعقد کی جائے گی۔ سندھو جلد ہی اپنی ٹریننگ کا آغاز کریں گی کیونکہ اگلا سیزن اہم ہونے والا ہے۔شادی سے متعلق تقاریب20 دسمبر سے شروع ہوں گی۔سندھو کا اولمپک کھیلوں میں چاندی اور کانسہ کے علاوہ 2019 میں طلائی تمغے سمیت پانچ عالمی چمپئن شپ تمغوں کے ساتھ ہندوستان کی عظیم ترین ایتھلیٹس میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے ریو اولمپکس 2016 اور ٹوکیو 2020 میں یکے بعد دیگرے اولمپک تمغے جیتے اور 2017 میں کیریئر کی اعلیٰ عالمی درجہ بندی حاصل کی۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments