سپر اسٹار اداکار الو ارجن کی فلم پشپا 2 کی شاندار کامیابی کے بعد اب اس کے فلم سازوں نے آسکر ایوارڈ 2025ء پر نظریں جمالیں۔ میڈیا میں ذرائع سے یہ خبر زیر گردش ہے کہ دنیا بھر میں ایک ہزار کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے والی فلم ’پشپا2: دا رائز‘ کے میکرز اداکار اور فلم کو آسکر ایوارڈ دلوانے کے خواہشمند ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پشپا 2 کی ٹیم نے آسکر ایوارڈ 2025ء کے حوالے زبردست مہم اور لابنگ کی حکمت عملی پر کام شروع کردیا ہے۔ فلم سازوں کے مطابق بھارت سمیت دنیا بھر میں پہلے ہی دن شاندار کمائی کرنے والی فلم کی شہرت اب 97ویں آسکر ایوارڈ تک پہنچانی ہے۔ اس کےلیے امریکا میں تشہر کی 2022 کی فلم آر آر آر کی طرز پر آزمودہ حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق فلم کی لابنگ کےلیے امریکا کے 10 شہروں کا انتخاب کیا جائے گا، جس میں لاس اینجلس، نیویارک اور بوسٹن بھی شامل ہیں۔ 2 ہفتے کے دورانیے کی مہم کے دوران فلم کی اسکریننگ کے ساتھ پریس ایونٹس کیے جائیں گے تاکہ پشپا 2 کی شہرت ہالی ووڈ تک پہنچ جائے۔ دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ پشپا 2 کےلیے آسکر ایوارڈ کی مہم کی باتیں قبل از وقت ہیں۔ ایوارڈ مارچ میں منعقد ہوں گے۔ فلم آر آر آر اپنی کہانی کی بدولت دنیا بھر میں دیکھی گئی جبکہ پشپا 2 کی کہانی میں وہ بات نہیں۔
Source: social Media
راکھی ساونت کی بہت عزت کرتا ہوں، انڈسٹری نے انھیں غلط استعمال کیا، رام کپور
بنگلادیش نے کنگنا رناوت کی فلم پر پابندی لگادی
’گیم چینجر‘ کی پہلے دن 100 کروڑ کی کمائی متنازع ہوگئی
ناگا چیتنیا، سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی
مداحوں کو ’آرمی‘ کہنے پر اعتراض، الو ارجن مشکل میں آگئے
وکرانت میسی کا اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
اپنی پوری زندگی میں کبھی منشیات کو ہاتھ بھی نہیں لگایا: جان ابراہم کا انکشاف
تھیٹر بھگدڑ کیس، الو ارجن کو بڑا ریلیف مل گیا
"ہمارا گھر یہاں تھا "، پیرس ہلٹن نے اپنے جلتے ہوئے گھر کا کلپ شیئر کردیا
ترپتی دمڑی نے سیم مرچنٹ سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
'ان سب کو مار ڈالو'، غزہ میں نسل کشی کی حمایت کرنیوالے امریکی اداکار کا گھر جل گیا، ٹی وی پر رو پڑے
رشمیکا مندانا انجری کا شکار، سلمان، وکی کوشل کی فلموں کی شوٹنگ رک گئی
لاس اینجلس: پریانکا نے آگ کا منظر دکھادیا، نورا بال بال بچیں
فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر جَلد والدین بننے والے ہیں