آنجہانی فلمسٹار، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر راج کپور کی 100 ویں سالگرہ پشاور میں منائی گئی۔ پشاور میں کلچرل ہیریٹیج کونسل نے کپور ہاؤس میں راج کپور کی 100 ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر کلچرل ہیریٹیج کونسل کے سیکریٹری شکیل وحیداللہ نے راج کپور کی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا۔ کونسل کے سیکریٹری کا کہنا تھا کہ راج کپور کی سالگرہ منانے کا مقصد پاکستان اور ہندوستان کے لوگوں کے مابین فاصلے کم کرنا ہے۔ ہماری تنظیم کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اپنی تاریخ اور ہیریٹیج کے بچاؤ اور عوام میں آگاہی کےلیے کوئی نہ کوئی سرگرمی ہوتی رہے۔ یاد رہے کہ راج کپور 14 دسمبر 1924 کو پشاور کے علاقہ ڈھکی منور شاہ میں پیدا ہوئے تھے۔ راج کپور کے والد پرتھوی راج کپور بھی معروف اداکار تھے۔ لیجنڈری اداکار 1932 کو پشاور سے بمبئی (ممبئی) منتقل ہوئے۔ راج کپور کی عمر تقریباً 10 سال تھی جب انھیں اپنی زندگی کی پہلی فلم ’’انقلاب‘‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ 1947 میں راج کپور نے کئی فلموں میں اداکاری کی جن میں نیل کمل، جیل یاترا اور دلی کی رانی شامل ہیں۔ اداکاری کے میدان میں قدم جمانے کے بعد راج کپور نے فلم پروڈکشن اور ڈائریکشن کے میدان میں بھی قدم رکھے اور 1948 میں فلم ’’آگ‘‘ بنائی، جس کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر وہ خود تھے، اور اس فلم میں انھوں نے اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔ 1949 راج کپور کی زندگی کا خوش قسمت سال ثابت ہوا، اس سال راج کپور کی فلم ’’برسات‘‘ ریلیز ہوئی۔ اس فلم کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بھی راج کپور ہی تھے اور اس میں بھی انھوں نے اپنی بے مثال اداکاری سے شائقین کے دل موہ لیے تھے۔ فلم میں راج کپور کے ساتھ نرگس نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ 1990 میں راج کپور کے بیٹے رشی کپور اور رندھیر کپور جب فلم ’’حنا‘‘ بنا رہے تھے تو دونوں بھائی پشاور آئے تھے اور اپنی حویلی بھی گئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق رشی کپور پاکستان سے واپسی پر اپنے ساتھ گھر کی مٹی بھی ساتھ لے گئے تھے۔
Source: Social Media
کرن جوہر اور کارتک آریان کے درمیان جھگڑا ختم، ساتھ فلم کرنے کی تصدیق
کریتی سینن کی نئی تصاویر، بوائے فرینڈ سے تعلقات کی افواہوں نے پھر زور پکڑ لیا
اجے دیوگن کو سلام نہ کرنے پر وجے راز فلم سے ہاتھ دھو بیٹھے
امریکی اداکار میتھیو پیری کی موت کا معاملہ، 2 ڈاکٹروں سمیت 5 افراد پر فرد جرم عائد
اے آر رحمان نے ساتویں مرتبہ نیشنل ایوارڈ اپنے نام کرلیا
شردھا کپور کی 'استری 2' نے تاریخ رقم کردی
پشپا 2 نے ٹرپل آر کی مجموعی کمائی کا ریکارڈ 11 دن میں ہی توڑ دیا
اہلیہ عالیہ بھٹ کو نظر انداز کرنے پر تنقید، گوہر خان رنبیر کے دفاع میں سامنے آگئیں
جنسی جرائم میں ملوث افراد کو نامرد بنانے کا قانون لایا جائے، پریتی زنٹا کا حکومت سے مطالبہ
مکیش کھنہ کی سوناکشی سے نیم دلانہ معذرت، سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا
سرجری ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی، خلائی مخلوق کی طرح دکھنے لگی تھی، شیرلن چوپڑا
میرے کیس میں شلپا کو گھسیٹ کر انکی ساکھ کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، راج کندرا
ایٹلی کی تضحیک پر کپل شرما کی ٹرولنگ، کامیڈین نے خاموشی توڑ دی
طبلہ نواز ذاکر حسین کی زندگی کے دنیا سے اوجھل پہلو سامنے آگئے