Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

پیپر لیک معاملے پر احتجاج کے درمیان وزیرداخلہ امت شاہ اور وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کی تقریباً چار گھنٹے طویل ملاقات

پیپر لیک معاملے پر احتجاج کے درمیان وزیرداخلہ امت شاہ اور وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کی تقریباً چار گھنٹے طویل ملاقات

نئی دہلی: مبینہ نیٹ امتحانی پیپر لیک کے خلاف ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ (CJP) کے جاری احتجاج کے درمیان مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے پیر کو قومی دارالحکومت میں تقریباً چار گھنٹے تک ملاقات کی۔ دریں اثنا، CJP کے ایک وفد نے مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا سے ملاقات کی اور دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ وفد نے مبینہ NEET پیپر لیک کے معاملے پر پردھان کے فوری استعفے یا انہیں عہدے سے ہٹانے سمیت پارٹی کے دیگر مطالبات بھی پیش کیے۔ پارٹی کے ترجمان سورَو داس نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’آشوتوش رانکا اور میں دوپہر 12 بجے سے جے پی نڈا کی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔ دھرمیندر پردھان کے فوری استعفے یا برطرفی سمیت تمام مطالبات پیش کر دیے گئے ہیں۔‘‘ پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ ’’وزیر نے یقین دلایا ہے کہ وہ اس معاملے پر مناسب سطح پر بات کریں گے۔ تاہم ابھی تک کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی ہے۔ پُرامن مظاہرین مطالبہ پورا ہونے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے۔‘‘ بعد ازاں جے پی نڈا نے کہا کہ حکومت نے احتجاج کرنے والے وفد سے بات چیت کی ہے۔ وفد نے انہیں ایک تحریری عرضداشت بھی پیش کی، جس کے بعد انہوں نے مظاہرین سے دھرنا ختم کرنے اور معمولات زندگی بحال کرنے میں انتظامیہ کی مدد کرنے کی اپیل کی۔ نڈا نے ایکس پر لکھا ’’آج صبح پہلی مرتبہ مظاہرین کی جانب سے حکومت کے ساتھ بات چیت کی تجویز سامنے آئی اور صبح 11 بج کر 50 منٹ سے ہماری بات چیت جاری ہے۔ ملاقات خوش گوار ماحول میں ہوئی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا ’’وفد کے ساتھ ابتدائی زبانی گفتگو تفصیل سے ہوئی اور انہوں نے تقریباً شام 4 بجے مجھے ایک تحریری عرضداشت پیش کی۔ میں نے تمام مظاہرین سے دھرنا ختم کرنے اور انتظامیہ کو معمولات زندگی بحال کرنے میں مدد دینے کی اپیل کی ہے۔‘‘ دہلی پولیس نے سورَو داس کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ CJP کے احتجاج کے دوران ایک 12 سالہ بچی پر حملہ کیا گیا اور درجنوں افراد شدید زخمی ہوئے۔ پولیس نے ان الزامات کو ’’غلط‘‘ قرار دیتے ہوئے لوگوں سے گمراہ کن اطلاعات پھیلانے سے گریز کرنے کی اپیل کی۔ دہلی پولیس نے کہا ’’فیکٹ چیک: سوشل میڈیا پر اس دعوے سے متعلق غلط معلومات گردش کر رہی ہیں کہ گیتانجلی نامی 12 سالہ بچی پر حملہ کیا گیا، اس کے بال کھینچے گئے، اس کے سر میں چوٹ لگی اور تقریباً 40 سے 50 دیگر افراد کے سر پھوڑ دیے گئے۔‘‘ پولیس نے مزید کہا، ’’یہ معلومات غلط ہیں۔ پوسٹس میں کیے جا رہے دعوے درست نہیں ہیں۔ براہ کرم غلط یا گمراہ کن معلومات کو نہ پھیلائیں اور نہ ہی اسے مزید فروغ دیں۔‘‘ اس سے قبل سورَو داس نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے الزام لگایا تھا، ’’گیتانجلی جی کے بال دہلی پولیس نے کھینچے اور ان پر حملہ کیا۔ 12 سالہ بچی کا سر پھوڑ دیا گیا۔ 40 سے 50 دیگر لوگوں کے سر پھوڑ دیے گئے! دہلی پولیس، یہ کیا ہو رہا ہے؟‘‘

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

9 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

10 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

10 months ago

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments