ہندستان آج آزادی کی 80ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ پورے ملک میں یومِ آزادی کا جشن پورے جوش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی دہلی کے تاریخی لال قلعہ سے اس قومی تقریب کی قیادت کی۔ پی ایم مودی نے راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد لال قلعہ پر ترنگا پرچم لہرایا جو کچھ معنوں میں بہت خاص تصور کیا جا رہا ہے۔ لال قلعہ پر اس سال کا جشن خاص اس لیے ہے کیونکہ ’وندے ماترم‘ کو 150 سال مکمل ہو گئے ہیں اور پہلی بار لال قلعہ پر ’وندے ماترم‘ گایا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پی ایم مودی نے لال قلعہ سے مسلسل 13ویں بار ترنگا لہرایا ہے۔ 13ویں بار پرچم کشائی کر کے پی ایم مودی نے ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ پرچم کشائی کے ساتھ ہی 1721 فیلڈ بیٹری (سیریمنیئل) کے بہادر توپچیوں کی جانب سے 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ دیسی ساختہ 105 ملی میٹر لائٹ فیلڈ گن سے لیس اس سیریمنیئل بیٹری کی کمان میجر پون سنگھ شیخاوت نے سنبھالی۔ اس وقت ہندوستانی فضائیہ کے 2 ایم آئی-17 ہیلی کاپٹروں نے پھولوں کی بارش کی۔
اس خاص موقع پر جب پہلی بار لال قلعہ سے وندے ماترم گایا گیا، تو سبھی لوگوں نے خاموشی کے ساتھ کھڑے ہو کر اسے سنا۔ لال قلعہ کی فصیل کے سامنے گیان پتھ پر ’وندے ماترم‘ کی شکل بھی بنائی گئی، جس میں فوج، بحریہ اور فضائیہ کے کیڈٹس کے علاوہ ’میرا بھارت‘ کے رضاکاروں سمیت کل 2,500 لڑکوں اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔ ہر سال یوم آزادی پر کچھ خاص ہوتا ہے اور اس بار کی تھیم ’ترقی یافتہ ہندوستان@2047 کے لیے نوجوان طاقت‘ اور ’وندے ماترم کے 150 سال‘ ہے۔ پی ایم مودی نے اپنے خطاب کے دوران بھی ’وندے ماترم‘ کا خاص طور سے ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’آزادی کے بعد پہلی بار لال قلعہ پر ’وندے ماترم‘ گونج رہا ہے۔‘‘
Source: Admin
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
11 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
11 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
10 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
11 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
11 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
11 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
11 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
10 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
11 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
11 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
11 months ago
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات
11 months ago
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
11 months ago
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
10 months ago
شر پسند نے حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی، پر تشدد احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments