ناروے کے سوالبارڈ جزائر میں ایک شخص کو اس وقت جرمانہ کیا گیا جب اس نے فوگ ہارن بجایا، جس کی تیز آواز سے ایک سوئے ہوئے قطبی ریچھ کی آنکھ کھل گئی۔ علاقے کے گورنر نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔
ناروے میں ایک شخص پر اس وقت جُرمانہ کیا گیا جب اس نے فوگ ہارن بجایا، جس کی تیز آواز سے ایک سوئے ہوئے قطبی ریچھ کی آنکھ کھل گئی۔
سی این این نے علاقے کے گورنر کا ایک بیان شائع کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ اگست کے شروع میں سوالبارڈ جزائر میں پیش آیا۔
انہوں ںے بتایا کہ ایک شخص نے ایک کشتی پر نصب بلند اور تیز آواز والا فوگ ہارن بجایا۔ یہ ہارن عام طور پر سمندری خطرات سے خبردار کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ کشتی شمالی سوالبارڈ کی تنگ خلیج سے گزر رہی تھی۔
جمعرات کو اس شخص پر 50 ہزار نارویجن کرونر (قریباً 5 ہزار 300 امریکی ڈالر) جُرمانہ عائد کیا گیا۔ سوالبارڈ کے گورنر کا کہنا ہے کہ ’اس عمل سے قطبی ریچھ کو بلاوجہ اور جان بوجھ کر پریشان کیا گیا تھا۔‘
سوالبارڈ کے گورنر لارس فاؤسے نے ایک بیان میں بتایا کہ ’جب کشتی وہاں سے گزری تو اُس میں سوار افراد نے مبینہ طور پر ایک قطبی ریچھ کو خُشکی پر سویا ہوا دیکھا۔‘
اُن کے مطابق ’کشتی پر موجود ایک شخص نے ریچھ کو دیکھنے کے بعد فوگ ہارن بجایا، جس سے ریچھ جاگ اُٹھا اور دوسری جانب چلا گیا۔‘
حکام کا کہنا ہے کہ ’ہارن بجانے والے اس شخص نے جرمانہ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔واضح رہے کہ سوالبارڈ میں جانوروں کو پریشان کرنے پر پہلے بھی اس طرح کے جرمانے عائد کیے جا چکے ہیں۔‘
Source: Admin
11 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
11 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
4 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
4 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
4 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
4 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments