Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

’آئیے! آزادی کی حفاظت کریں‘، یومِ آزادی کے موقع پر کانگریس صدر کھڑگے نے جاری کیا پیغام

’آئیے! آزادی کی حفاظت کریں‘، یومِ آزادی کے موقع پر کانگریس صدر کھڑگے نے جاری کیا پیغام

آج ہندستان کی آزادی کے 79 سال مکمل ہو گئے، اور پورے ملک میں اس کا جشن منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ملک کے نام ایک خصوصی پیغام جاری کر ’آزادی کی حفاظت‘ کا عزم ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ’’سبھی ہندستانی باشندوں کو یومِ آزادی کی بے حد مبارکباد۔ قومی تحریک میں اپنا سب کچھ قربان کرنے والے بے شمار مجاہدین آزادی کو ہم پرخلوص خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔‘‘
آزادی کے بعد ہندوستان کے اب تک کے سفر کا ذکر کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا ہے کہ ’’گزشتہ 79 سالوں کا ہمارا سفر کئی حصولیابیوں، جدوجہد اور عزائم کا سفر رہا ہے۔ ہم نے بہت کچھ حاصل کیا ہے، لیکن ایک ملک کی شکل میں اب بھی بہت کچھ حاصل کرنا باقی ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’ہمارے لیے آزادی محض انگریزی حکومت سے چھٹکارا نہیں ہے۔ یہ آئین سے حاصل وہ بھروسہ ہے جو ہر ہندوستان کو مساوات، احترام، انصاف اور اپنی بات کہنے کا حق دیتا ہے۔ یہی ہماری جمہوریت کی سب سے بڑی طاقت اور ہر شہری کا سب سے مضبوط سیکورٹی شیلڈ ہے۔‘‘

اپنے پیغام میں کانگریس صدر نے موجودہ حالات اور ملک کو درپیش چیلنجز کا خاص طور سے ذکر کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’گزشتہ ایک دہائی میں ہمارے آئینی اقدار، جمہوری اداروں اور سماجی خیر سگالی کے سامنے کئی چیلنجز کھڑے ہوئے ہیں۔ نوجوانوں کے خوابوں کو موقع چاہیے، کسانوں کی محنت کو احترام اور انصاف چاہیے، خواتین کو یکساں حقوق اور مضبوط شراکت داری چاہیے۔‘‘ وہ آگے لکھتے ہیں کہ ’’دلتوں، قبائلیوں، پچھڑوں، اقلیتوں اور معاشی طور سے کمزور طبقات کو آئین میں موجود مساوات و انصاف کا پورا حق ملنا چاہیے۔‘‘

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn