National

پونچھ کے جنگلی علاقے میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری

پونچھ کے جنگلی علاقے میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری

جموں16 ستمبر:جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے مینڈھر سیکٹر میں پیر کو تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ہے جس دوران سیکورٹی فورسز نے مزید کئی علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں پیر کے روز سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن کا دائرہ مزید کئی علاقوں تک وسیع کیا ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق سنیچر کے روز پونچھ کے گرسی ٹاپ پر ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد سلامتی عملے نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے رکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مفرور ملی ٹینٹ گھنے جنگلات میں ہی موجود ہیں جس کے پیش نظر آس پاس علاقوں میں بھی تین دائروں والی سیکورٹی تعینات کردی گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پونچھ کے ساتھ ساتھ کٹھوعہ اور کشتواڑ میں بھی آپریشن جاری ہے۔ بتادیں کہ جموں کے سرحدی علاقوں میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران ملی ٹینٹ سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس کے پیش نظر مرکزی وزارت داخلہ نے ان علاقوں میں اضافی کمپنیوں کو بھی تعینات کیا ہے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments