Entertainment

پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ

پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ

پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر رجب بٹ کے گھر پر نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں یوٹیوبر کی مدعیت میں دفعہ 440 اور 429 کے تحت درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق رجب بٹ نے پولیس کو بتایا کہ وہ 24 جون کی رات برہر تھے جب انہیں گھر سے فون آیا، میرے اہل خانہ نے بتایا کہ نامعلوم افراد کا ایک گروپ کلٹس کار میں ہمارے گھر کے باہر آےت اور انہوں نے مجھے گالی دی اور فائرنگ شروع کر دی اور پھر فرار ہو گئے۔ یوٹیوبر نے پولیس کو بتایا کہ فائرنگ کی وجہ سے گھر کی دیواروں پر چند گولیاں لگیں اور اس واقعے کی وجہ سے ایک کتا بھی مارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حملہ ان کے گھر پر کیا گیا جس کا مقصد انہیں اور ان کے خاندان کو شدید نقصان پہنچانا ہے، اس کے علاوہ انہوں نے حکومت سے تحفظ کی درخواست کی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رجب بٹ کے خلاف بھی سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں، تاہم اس کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments