Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 110 رنز پر ڈھیر

Admin
By Admin
Aug 28, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAARISH MEIN DHANSI KANPUR KI SADAK, 20 FOOT KE GADDHE PER UTHE SAWAAL

پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 110 رنز پر ڈھیر
پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 110 رنز پر ڈھیر — August 28, 2026
لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 3 وکٹ پر 81 رنز بنالیے ہیں۔

لارڈز کے تاریخی مقام پر انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 81 رنز بنالیے ہیں اور پاکستان کے خلاف 261 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

ایمیلیو گے 30 اور ہیری بروک 7 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ کپتان جو روٹ 24 رنز بنا کر محمد علی کا نشانہ بنے، بین ڈکٹ ایک اور جارڈن کاکس 11 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد علی نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

بابر اعظم الیون پہلی اننگز میں 290 رنز کے جواب میں 110 رنز پر ڈھیر ہوئی تھی۔

پاکستان ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 110 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور انگلینڈ نے 180 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

پاکستان کے صرف 2 بیٹرز ڈبل فگر میں داخل ہوسکے، اذان اویس نے 46، سعود شکیل نے 16 رنز بنائے ہیں۔

شان مسعود، علی عثمان، خرم شہزاد ایک، ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، عبداللہ شفیق 5، محمد رضوان 7 اور کپتان بابر اعظم 8 رنز بناسکے۔

انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جوفرا آرچر نے 3 اور جوش ٹنگ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 290 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، جیمی اسمتھ اور جارڈن کاکس نے نصف سنچریاں بنائیں، آخری وکٹ پر ایٹ کنسن اور جوش ٹنگ نے 47 رنز بنائے ہیں۔

گس ایٹ کنسن نے 45 اور جوش ٹنگ نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد علی نے تین، علی عمان، خرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 3 وکٹ پر 81 رنز بنالیے ہیں۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn