امریکی محکمہ خزانہ نے ایران سے منسلک ہانگ کانگ کی ایک کمپنی پر پابندیاں عائد کر دیں۔
خبر ایجنسی رؤٹرز کے مطابق امریکا نے ایران کے بینک ملی سے منسلک ایک فرد پر بھی پابندیاں عائد کر دیں جب کہ ایران نے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ امریکا کی نئی پابندیوں میں شامل نہ ہوں۔
امریکا کا ایران کے ساتھ کاروبار پر مصری بینک کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا منصوبہ ہے۔ امریکا، بینک مصر کی یواےای میں موجودگی کو امریکی مالیاتی نظام تک رسائی سے محروم کرے گا۔
ایرانی وزارت خارجہ نے امریکا کی جانب سے عائد کردہ اقتصادی پابندیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ’معاشی دہشت گردی‘ اور ’ریاستی دہشت گردی‘ کی نئی لہر قرار دیا ہے۔ تہران کی جانب سے تمام ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ امریکی یکطرفہ پابندیوں کے نفاذ سے مکمل گریز کریں۔
ایرانی وزارت خارجہ کا مؤقف ہے کہ ڈالر کو بطورِ آلہ استعمال کرنا دیگر اقوام کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
تہران کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں نہ صرف اقوام متحدہ کے چارٹر، ریاستوں کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت اور عالمی تعاون کے اصولوں کے منافی ہیں، بلکہ یہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں بھی آتی ہیں۔
بیان میں اس بات پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی مبینہ بے حسی نے عالمی سطح پر لاقانونیت اور جرائم کو فروغ دیا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ نے ایران سے منسلک ہانگ کانگ کی ایک کمپنی پر پابندیاں عائد کر دیں۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments