Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

نیپال میں سیلاب کے بعد 320 ہندستانی شہری لاپتا، چین کی سرحد پر پھنسے 400 افراد محفوظ: وزارتِ خارجہ

Admin
By Admin
Aug 28, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KERALA MEIN WEDDING PARTY KI BUS PALTI, CCTV MEIN HAADSA QAID

نیپال میں سیلاب کے بعد 320 ہندستانی شہری لاپتا، چین کی سرحد پر پھنسے 400 افراد محفوظ: وزارتِ خارجہ
نیپال میں سیلاب کے بعد 320 ہندستانی شہری لاپتا، چین کی سرحد پر پھنسے 400 افراد محفوظ: وزارتِ خارجہ — August 28, 2026
نئی دہلی: نیپال میں آنے والے تباہ کن سیلاب اور شدید بارشوں کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 587 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 2 ہزار سے زائد افراد کے لاپتا ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ان میں متعدد ہندستانی شہری بھی شامل ہیں۔ ہندستانی وزارتِ خارجہ نے جمعہ کو بتایا کہ نیپال میں سیلاب کے بعد تقریباً 320 ہندوستانی شہریوں سے اس وقت رابطہ نہیں ہو پا رہا یا وہ لاپتا ہیں، تاہم صورتحال مسلسل تبدیل ہونے کے باعث یہ تعداد کم یا زیادہ ہو سکتی ہے۔

نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بتایا کہ نیپال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے ہندوستانی شہریوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترشولی-ون پن بجلی منصوبے میں کام کرنے والے 63 ہندوستانی شہریوں سمیت اب تک 84 ہندوستانی شہریوں کو محفوظ نکالا جا چکا ہے۔

جیسوال کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقے سے گزشتہ روز کھٹمنڈو پہنچنے والے 21 ہندوستانی شہری جمعہ کو نئی دہلی پہنچ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان کے سفیر نے کھٹمنڈو میں ان افراد سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین کی سرحد کے قریب پھنسے 96 ہندوستانی شہری سڑک کے راستے محفوظ طریقے سے نیپال پہنچ چکے ہیں اور انہیں بھی وہاں سے نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ وزارتِ خارجہ کو مزید معلومات ملنے پر ان کے بارے میں تازہ تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اس وقت تقریباً 320 ہندوستانی شہری ایسے ہیں جن سے رابطہ نہیں ہو پا رہا یا جو لاپتا ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ اعداد و شمار حتمی نہیں ہیں، کیونکہ متاثرہ علاقوں میں صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے اور مختلف فہرستوں کا باہمی موازنہ کیا جا رہا ہے۔

جیسوال نے بتایا کہ تقریباً 100 ہندوستانی نژاد افراد بھی تاحال رابطے سے باہر ہیں۔ ان میں ایسے افراد شامل ہو سکتے ہیں جو کیلاش مانسروور یاترا پر گئے تھے، لیکن ان کے پاس ہندوستانی کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی وزارتِ خارجہ کا کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کر رہا ہے۔ کھٹمنڈو اور بیجنگ میں ہندوستانی سفارت خانوں کے کنٹرول روم بھی مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

جیسوال نے بتایا کہ چین کی سرحد پر پھنسے تقریباً 400 ہندوستانی شہری محفوظ ہیں اور اپنے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہاں فون اور دیگر مواصلاتی خدمات کام کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے یہ افراد اپنے خاندانوں سے رابطہ کر پا رہے ہیں۔

نیپال میں آنے والے تباہ کن سیلاب اور شدید بارشوں کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 587 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 2 ہزار سے زائد افراد کے لاپتا ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ان میں متعدد ہندستانی شہری بھی ...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn