امپھال، 28 اگست:منی پور میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے اور ریاستی حکومت کے ترجمان سپم رنجن سنگھ کی امپھال ویسٹ ضلع کے کونتھوجام میائی لیکائی میں واقع رہائش گاہ پر جمعہ کی صبح ایک بم دھماکہ ہوا۔
پولیس کے مطابق یہ دھماکہ ایم ایل اے کے رہائشی احاطے کے پچھلے حصے میں ہوا۔ واقعے کے وقت ایم ایل اے اپنے گھر میں ہی موجود تھے ، لیکن اس حادثے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ دھماکے کی وجہ سے زمین میں ایک چھوٹا گڑھا بن گیا اور احاطے کی دیوار کو معمولی نقصان پہنچا ہے ۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے دھماکہ خیز مواد کی قسم اور حملے کے پیچھے شامل افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔
واقعے کے بعد منی پور کے وزیراعلیٰ یمنام کھیم چند سنگھ نے ایم ایل اے کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے اس حملے کو منتخب نمائندے کے خلاف "بے ہودہ اور وحشیانہ" فعل قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی اور یقین دہانی کرائی کہ مجرموں کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
اس دوران، واقعے سے ناراض مقامی لوگوں نے ایم ایل اے کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا دے کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ایسے واقعات کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔
امپھال، 28 اگست:منی پور میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے اور ریاستی حکومت کے ترجمان سپم رنجن سنگھ کی امپھال ویسٹ ضلع کے کونتھوجام میائی لیکائی میں واقع رہائش گاہ پر ...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments