Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

پاکستان کو انگلینڈ سے شکست کے بعد ایک اور دھچکا

Admin
By Admin
Sep 02, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

NAVI MUMBAI MEIN FOOD SCAM KA KHULASA, EXPIRED PRODUCTS PAR LAGAYI GAYI NAI DATES

پاکستان کو انگلینڈ سے شکست کے بعد ایک اور دھچکا
پاکستان کو انگلینڈ سے شکست کے بعد ایک اور دھچکا — September 02, 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ سے شکست کے بعد ایک اور دھچکا لگ گیا ہے۔

لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 194 رنز سے شکست کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے۔

بابر اعظم پانچ درجے تنزلی کے بعد 10 سے 15ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ انہوں نے لارڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 8 اور دوسری اننگز میں 6 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کے سعود شکیل 15 درجے کی لمبی چھلانگ کے بعد 18ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ سری لنکا کے سونل دینوشا 25ویں نمبر پر آگئے۔

محمد رضوان کی 7 درجے تنزلی 33ویں، شان مسعود 3 درجے تنزلی 41 ویں اور سلمان آغا 3 درجے تنزلی کے بعد 43ویں نمبر پر موجود ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے میچل اسٹارک پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے۔

انگلینڈ کے اولی رابنسن 6 درجے ترقی کے بعد 5ویں نمبر پر براجمان ہیں اور سری لنکا کے اسیتھا فرینڈو 4 درجے ترقی کے بعد 11ویں نمبر پر آ گئے۔

پاکستان کے محمد عباس 15ویں، انگلینڈ کے جوش ٹنگ 4 درجے ترقی کے ساتھ 13ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ انگلینڈ کے گس اٹکنسن 10 درجے تنزلی کے بعد 24ویں نمبر پر چلے گئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ سے شکست کے بعد ایک اور دھچکا لگ گیا ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn