Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

ؒؒلگاتار بھاری بارش سے کولکاتا کی سڑکوں پر پانی بھر گیا، بانکڑا میں پل گر گیا، بیربھوم میں مایوراکشی کے بہاو¿ سے سیلاب کا خطرہ

Admin
By Admin
Sep 02, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

RESTAURANTS KE KHANE MEIN RANG KA ISTEMAL SUVENDU ADHIKARI KA BARA BAYAAN

ؒؒلگاتار بھاری بارش سے کولکاتا کی سڑکوں پر پانی بھر گیا، بانکڑا میں پل گر گیا، بیربھوم میں مایوراکشی کے بہاو¿ سے سیلاب کا خطرہ
ؒؒلگاتار بھاری بارش سے کولکاتا کی سڑکوں پر پانی بھر گیا، بانکڑا میں پل گر گیا، بیربھوم میں مایوراکشی کے بہاو¿ سے سیلاب کا خطرہ — September 02, 2026
ؒؒلگاتار بھاری بارش سے کولکاتا کی سڑکوں پر پانی بھر گیا، بانکڑا میں پل گر گیا، بیربھوم میں مایوراکشی کے بہاو¿ سے سیلاب کا خطرہ
منگل کے بعد بدھ کو بھی کولکاتا سمیت جنوبی بنگال کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارش جاری رہی۔ جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی بھر گیا۔ اسکولوں، کالجوں اور دفاتر جانے والوں کو ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑا۔ گاڑیاں حاصل کرنے میں بھی دشواری ہوئی۔ بھاری بارش سے بانکڑا اور پورولیا بھی تباہ حال ہیں۔ ایک پل گر گیا۔ کاز وے پانی میں ڈوب جانے سے کئی گاو¿ں رابطہ منقطع ہو گئے۔ دوسری طرف، ہاوڑہ میں بارش کے جمع پانی میں ایک لاش تیرتی ہوئی دیکھی گئی۔
خلیج بنگال کے اوپر کم دباو¿ کا علاقہ بنا تھا، جو آہستہ آہستہ گنگٹک مغربی بنگال میں داخل ہو گیا۔ اسی کے اثر سے سوموار سے جنوبی بنگال میں بارش ہو رہی ہے۔ بدھ کی صبح سے کولکاتا میں لگاتار بارش ہو رہی ہے۔ اگلے کچھ گھنٹوں تک یہ بارش جاری رہ سکتی ہے۔ اس کی وجہ سے باغا جاتین فلائی اوور کے نیچے، ٹھاکر پکر کے کچھ علاقوں میں پانی بھر گیا ہے۔ وڈ برن پارک روڈ، ہسپتال روڈ، اے ٹی ایم روڈ، جسٹس چندر مادھو روڈ، ہیسٹنگز پارک روڈ، ا±تیرن کے سامنے، پی ٹی ایس، پورٹ ایریا گیٹ نمبر 5، بردھامان روڈ اور ڈی ایچ روڈ پر بھی پانی بھرا ہوا ہے۔ ہیسٹنگز کے قریب فلائی اوور سے اترتے ہی جمع پانی میں گزرنا پڑ رہا ہے۔ سینٹرل-امہرسٹ اسٹریٹ، تھیٹر روڈ اور واٹر لو اسٹریٹ پر بھی پانی بھر گیا ہے۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری طرف، مسلسل بارش کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد نسبتاً کم ہے، جس سے شہریوں کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔
مسلسل بھاری بارش سے بانکڑا ضلع میں نقل و حمل کا نظام تباہ حال ہے۔ دومنی کھال کے پانی کے بہاو¿ سے بانکڑا کے پاترسائی بلاک کے جامکوری گاو¿ں پنچایت علاقے میں ایک عارضی پل گر گیا۔ جس کے نتیجے میں دونوں طرف کے لوگوں کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ تقریباً تین سال قبل بانکڑا ضلع پریشد کی طرف سے مختص کی گئی رقم سے یہ عارضی پل تعمیر کیا گیا تھا۔ اس پل کے بہہ جانے سے اب پاترسائی بلاک ہیڈکوارٹر سے تقریباً 20-25 گاو¿ں عملی طور پر منقطع ہو گئے ہیں۔
دوارکیشور ندی کی سطح بڑھنے سے بھادول اور مینا پور کے دو مختلف کاز وے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ میجیا میں ماتابیل کھال کے پانی میں کاز وے ڈوب جانے سے میجیا-چھاتنا ریاستی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت بند ہو گئی ہے۔ اسی کاز وے کے ذریعے بالیارا، سونات پال سمیت تقریباً 20 گاو¿ں کے لوگ بانکڑا شہر آتے جاتے تھے۔ کاز وے کے اوپر سے دوارکیشور ندی کا پانی تیز رفتاری سے بہنے کی وجہ سے اس پل پر گاڑیوں کی آمد و رفت مکمل طور پر بند ہے۔ اسی طرح بانکڑا شہر سے متصل مینا پور کاز وے پر بھی آمد و رفت بند ہے۔

ؒؒلگاتار بھاری بارش سے کولکاتا کی سڑکوں پر پانی بھر گیا، بانکڑا میں پل گر گیا، بیربھوم میں مایوراکشی کے بہاو¿ سے سیلاب کا خطرہ...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn