Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

نشہ سے پاک بنگال بنانے کا پیغام، لاکھوں کھانسی کے شربت پر شوبھندو نے روڈ رولر چلایا

Admin
By Admin
Sep 02, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

DELHI MEIN SFA KA PROTEST, GANG-RAPE CASE MEIN ACTION KI MAANG

نشہ سے پاک بنگال بنانے کا پیغام، لاکھوں کھانسی کے شربت پر شوبھندو نے روڈ رولر چلایا
نشہ سے پاک بنگال بنانے کا پیغام، لاکھوں کھانسی کے شربت پر شوبھندو نے روڈ رولر چلایا — September 02, 2026
نشہ سے پاک بنگال بنانے کا پیغام، لاکھوں کھانسی کے شربت پر شوبھندو نے روڈ رولر چلایا
نشہ سے پاک بھارت بنانے کے پیغام کے ساتھ شوبھندو ادھیکاری نے 2 لاکھ ممنوعہ کھانسی کے شربت کو تباہ کر دیا۔ وزیر اعلیٰ بننے کے بعد آج، پیر کو وہ پہلی بار بالورگھاٹ کے دورے پر گئے۔ وہیں یعنی بالورگھاٹ پولیس سپرنٹنڈنٹ آفس کے سامنے خود روڈ رولر چلا کر لاکھوں ممنوعہ فینسیڈیل کو وزیر اعلیٰ نے تباہ کیا۔ ان کے ساتھ بالورگھاٹ کے سانسد سکنت ماجومدار بھی تھے۔ صرف ممنوعہ نشہ آور شربت کو تباہ ہی نہیں کیا، بلکہ نشہ سے پاک بنگال بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔ وزیر اعلیٰ کا واضح پیغام تھا، ''مغربی بنگال کو بھی نشہ سے پاک کیا جائے گا۔ جہاں بھی ایسی ڈرگ ملے گی، اسے تباہ کر دیا جائے گا۔'' یہاں تک کہ اس جرم میں ملوث تاجروں کو کسی کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا، شوبھندو ادھیکاری نے یہ انتباہ بھی دیا۔

وزیر اعلیٰ نے اس دن مزید کہا کہ گزشتہ چند مہینوں میں بڑے پیمانے پر نشہ آور اشیاءضبط کی گئی ہیں۔ خاص طور پر جنوبی دیناج پور ضلع بنگلہ دیش کی سرحد ہے۔ وہاں خاص توجہ دی جاتی ہے۔'' انہوں نے کہا، ''پہلے پولیس اور بی ایس ایف کے درمیان کوئی ہم آہنگی نہیں تھی۔ بی ایس ایف کو دشمن سمجھا جاتا تھا۔ لیکن ان چار مہینوں میں بی ایس ایف اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا۔ اسی آپریشن میں بڑی مقدار میں نشہ آور اشیائ برآمد ہوئیں۔ آج انہیں ضبط کیا گیا۔'' تاہم وزیر اعلیٰ نے اس دن یہ بھی واضح کیا کہ یہ کارروائی آئندہ بھی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا، ''نشہ آور اشیائ کے خلاف کارروائی جاری رہے گی اور اسے تباہ کیا جائے گا۔ جو لوگ اس کاروبار میں ملوث ہوں گے، انہیں بھی برسوں جیل میں رہنا پڑے گا۔''

نشہ سے پاک بنگال بنانے کا پیغام، لاکھوں کھانسی کے شربت پر شوبھندو نے روڈ رولر چلایا...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn