Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

جادوپور یونیورسٹی کی دیواروں سے کارل مارکس کا تازہ تحریر کردہ قول مٹا دیا گیا

Admin
By Admin
Sep 02, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

PANAGARH MEIN 3 MANZILA BUILDING MEIN BHAYANAK AAG, SCOOTER KA SHOWROOM JALKAR TABAH

جادوپور یونیورسٹی کی دیواروں سے کارل مارکس کا تازہ تحریر کردہ قول مٹا دیا گیا
جادوپور یونیورسٹی کی دیواروں سے کارل مارکس کا تازہ تحریر کردہ قول مٹا دیا گیا — September 02, 2026
جادوپور یونیورسٹی کی دیواروں سے کارل مارکس کا تازہ تحریر کردہ قول مٹا دیا گیا
جادوپور یونیورسٹی میں دیوار نویسی کے تنازع اور سیاسی کشیدگی کے درمیان منگل کی گہری رات ایک بار پھر کیمپس کی اندرونی دیوار سے کارل مارکس کا قول مٹا دیا گیا۔ یہ قول اوپن ایئر تھیٹر کی دیوار پر لکھا تھا، جسے اب سفید رنگ سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔ اس اقدام نے نئے سوالات کو جنم دیا ہے، کیونکہ مارکس کے اس قول کا ملک دشمنی سے کوئی تعلق نہیں۔
چیف منسٹر شوبھندو ادھیکاری کی تنبیہ کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے ہفتہ کی رات سے متنازع دیوار نویسی اور گرافٹی کو مٹانا شروع کیا تھا۔ اس دوران 'کشن جی زندہ باد' اور 'فری فلسطین' جیسے نعرے مٹا دیے گئے، جنہیں حکومت نے ملک دشمن قرار دیا تھا۔
تاہم، دیواروں کے سفید ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہی بائیں بازو کے طلباءنے کارل مارکس کا قول اور 'فری فلسطین' جیسے نعرے دوبارہ لکھ دیے تھے۔ اس پر وائس چانسلر چرنجیو بھٹاچاریہ نے منگل کو ایک کھلا خط جاری کرتے ہوئے طلباءسے درخواست کی کہ وہ دیواروں پر لکھنے کے بجائے اپنے خیالات کا اظہار سوشل میڈیا پر کریں۔
ان کی اس اپیل کے چند گھنٹوں بعد ہی منگل کی آدھی رات کو نامعلوم افراد نے کیمپس میں داخل ہو کر کارل مارکس کا قول اور دیگر دیوار نویسی کو دوبارہ سفید رنگ سے ڈھانپ دیا۔ طلباء کا الزام ہے کہ یہ کارروائی بغیر کسی پیشگی اطلاع اور اجازت کے کی گئی۔ اس بار یہ واضح نہیں ہے کہ یہ اقدام یونیورسٹی انتظامیہ نے کیا یا کوئی اور تھا، جس نے اس تنازع کو مزید ہوا دی ہے۔

جادوپور یونیورسٹی کی دیواروں سے کارل مارکس کا تازہ تحریر کردہ قول مٹا دیا گیا...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn