فیفا ورلڈ کپ 2026 کی چیمپئن ٹیم اسپین کے اسٹار نوجوان فٹبالر لامین یمال کا ہو بہو ہم شکل نوجوان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
ویسے ہی بال، وہی رنگت اور قد و قامت، دیکھنے والوں کو لگے گا کہ وہ نوجوان اسٹار فٹبالر لامین یمال کو دیکھ کر رہے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ لامین یمال نہیں بلکہ بھارتی ریاست کیرالہ کا 15 سالہ نوجوان ایلن جیمز ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر کولم کے چکّوولی سے تعلق رکھنے والا ایلن چیمز چہرے کے خدوخال، ہیئر اسٹائل اور مسکراہٹ بالکل لامین یمال سے مشابہہ ہے اور اتنی مماثلت دیکھ کر سب قدرت کے اس کرشمے پر حیران ہیں۔
مقامی وی لاگر نکھل منوہر نے جب ایلن کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تو دیکھتے ہی دیکھتے ایسی وائرل ہوئی کہ نوجوان دنیا بھر میں مشہور ہو گیا۔
تاہم ایلن صرف شکل و صورت ہی نہیں لامین یمال سے نہیں ملتی بلکہ وہ ہسپانوی فٹبال اسٹار کی طرح فٹبال کھیلتا ہے اور اپنے اسکول کی فٹبال ٹیم کا دفاعی کھلاڑی ہے۔یمال کی طرح وہ بھی لیونل میسی کا مداح ہے اور اس کی پسندیدہ ٹیم ارجنٹائن ہے۔
لامین یمال کی جرسی پہنے ایلن کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر بھرپور توجہ حاصل کی اور صرف انسٹا گرام پر ویڈیو کو 14 ملین سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کی چیمپئن ٹیم اسپین کے اسٹار نوجوان فٹبالر لامین یمال کا ہو بہو ہم شکل نوجوان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments