پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز اور انگلینڈ و سری لنکا پر مشتمل سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی ٹیموں کے سکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔
دائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان سری لنکا کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے، انہوں نے حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والی ایشین گیمز میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت کی ہے جبکہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سہ فریقی ون ڈے سیریز میں پاکستان کے کپتان کی حیثیت سے ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔
ٹی 20 سیریز کے تینوں میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا پہلا میچ 9 اکتوبر کو ہوگا، جبکہ دوسرا اور تیسرا ٹی 20 بالترتیب 11 اور 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
ٹی 20 سیریز کے بعد پاکستان سہ فریقی سیریز میں حصہ لے گا جس میں پاکستان کے علاوہ انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں مدِمقابل ہوں گی اور مجموعی طور پر سات میچز کھیلے جائیں گے۔ سیریز کے ابتدائی تین میچ راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، جس کے بعد ٹورنامنٹ کے بقیہ لیگ میچز اور فائنل لاہور منتقل ہو جائیں گے۔
15 رُکنی ٹی 20 سکواڈ:
صاحبزادہ فرحان (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، حسن نواز، محمد عمران رندھاوا، خواجہ نافع (وکٹ کیپر)، معاذ صداقت، نسیم شاہ، رضا اللہ، صائم ایوب، محمد سلمان مرزا، شاداب خان اور سفیان مقیم۔
16 رُکنی ون ڈے سکواڈ:
شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، ابرار احمد، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، حارث رؤف، حسن نواز، نسیم شاہ، رضا اللہ، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاداب خان اور سفیان مقیم۔
مائیک ہیسن ہیڈ کوچ کے طور پر ٹیم کے ساتھ رہیں گے جبکہ نوید اکرم چیمہ ٹیم منیجر کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز اور انگلینڈ و سری لنکا پر مشتمل سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کی قومی ٹیموں کے سکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments