Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

خطے کو درپیش خطرات: سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے اجتماعی دفاعی معاہدہ فعال کر دیا

Admin
By Admin
Oct 06, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

خطے کو درپیش خطرات: سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے اجتماعی دفاعی معاہدہ فعال کر دیا
خطے کو درپیش خطرات: سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے اجتماعی دفاعی معاہدہ فعال کر دیا — October 06, 2026
سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے پیر کو مکہ دفاعی اتحاد کے تحت اجتماعی دفاعی وعدوں پر فوری عملدرآمد پر اتفاق کیا ہے جس میں درپیش خطرات کے پیش نظر مملکت میں افواج اور عسکری صلاحیتوں کی فوری تعیناتی شامل ہے۔
یہ فیصلہ اتحاد کی سٹرییٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے پیر کو ریاض میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جس میں سکیورٹی کی صورتحال اور سعودی عرب کو درپیش خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزارت دفاع کے ایکس اکاونٹ پر اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا مکہ دفاعی اتحاد کے ادارہ جاتی ڈھانچے کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کو تین سال کے لیے اتحاد کا پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا۔
رکن ممالک نے تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اتحاد کی ترقی اور اس کے اہداف کے حصول کے لیے موثر کردار ادا کریں گے۔
اجلاس میں شریک اتحاد کے رکن ممالک نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو نشانہ بنانے کی کوشش، سعودی عرب کے شہروں اور شہری تنصیبات پر جاری حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے مملکت کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو درپیش کسی بھی حملے یا خطرے کو مسترد کیا۔
پاکستان اور ترکیہ نے سعودی مسلح افواج کی مستعدی اور بہترین تیاری کو سراہتے ہوئے مملکت کو درپیش خطرات اور حملوں کا پیشہ ورانہ مہارت اور غیرمعمولی صلاحیت کے ساتھ مقابلہ کرنے، نیز اس کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے کارکردگی کو قابل تحسین قرار دیا۔
کمیٹی نے اجلاس سے قبل ہونے والے سیاسی و عسکری مشاورتی اجلاسوں کے نتائج کا جائزہ بھی لیا اور سفارشات کی منظوری دی۔
کمیٹی نے اس امر پر زور دیا کہ مکہ دفاعی اتحاد مشترکہ دفاع کے پختہ عزم اور خطرات کے مقابلے میں متحدہ موقف کی عکاسی کرتا ہے۔

مکہ دفاعی اتحاد کے اجلاس میں سعودی عرب میں ضروری فوجی قوت اور دفاعی صلاحیتیں فوری تعیناتی کیلئے فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn