Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

’آپ کی سادگی نے دل جیت لیا‘، سلمان خان سے ملاقات کے بعد بی جے پی رہنما کی ویڈیو وائرل

Admin
By Admin
Oct 06, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

’آپ کی سادگی نے دل جیت لیا‘، سلمان خان سے ملاقات کے بعد بی جے پی رہنما کی ویڈیو وائرل
’آپ کی سادگی نے دل جیت لیا‘، سلمان خان سے ملاقات کے بعد بی جے پی رہنما کی ویڈیو وائرل — October 06, 2026
بی جے پی یوتھ ونگ کے رہنما پی ایم سائی پرساد نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان سے ان کی ممبئی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جہاں سلمان خان نے ان کی اور ان کی اہلیہ کی ڈنر پر مہمان نوازی کی۔

سائی پرساد نے انسٹاگرام اور ایکس پر سلمان خان کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی اہلیہ بھی موجود ہیں۔

انہوں نے لکھا، ’سلمان بھائی کی شاندار گفتگو اور دل چھو لینے والی مہمان نوازی پر ان کا شکریہ، ان کی سادگی سے میں بے حد متاثر ہوا ہوں۔‘

سلمان خان حال ہی میں ’بگ باس‘ کے سیٹ پر اپنی فٹنس دکھانے اور ٹرولز کو کرارا جواب دینے کے حوالے سے بھی خبروں میں رہے ہیں۔ انہوں نے اداکاراؤں کی نامناسب تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر پاپرازی اور میڈیا پر بھی شدید تنقید کی تھی۔

سلمان خان جلد ہی اپوروا لاکھیا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ماتربھومی میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ وہ ڈائریکٹر ومشی پیڈی پلی کی بلاک بسٹر فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو آئندہ برس عید پر ریلیز ہوگی اور اس میں نین تارا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

بی جے پی یوتھ ونگ کے رہنما پی ایم سائی پرساد نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان سے ان کی ممبئی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جہاں سلمان خان نے ان کی اور ان کی اہلیہ کی ڈنر پر مہمان نوازی کی...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn