Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

5 کروڑ کے قرض کیس میں راجپال یادو کو سپریم کورٹ سے آخری مہلت

Admin
By Admin
Oct 06, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

5 کروڑ کے قرض کیس میں راجپال یادو کو سپریم کورٹ سے آخری مہلت
5 کروڑ کے قرض کیس میں راجپال یادو کو سپریم کورٹ سے آخری مہلت — October 06, 2026
عدالتِ عظمیٰ نے چیک باؤنس کے مقدمے میں بالی ووڈ اداکار راجپال یادو کی عدم تعمیل پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بقایا رقم میں سے 2 کروڑ روپے جمع کروانے کی حتمی مہلت دی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم بینچ نے سماعت کے دوران واضح کیا کہ ہم اداکار کی درخواست کو خارج کرنا چاہتے ہیں اور ان کی جگہ جیل میں ہے، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ متاثرہ فریق کو ان کے پیسے واپس ملیں۔

عدالت میں راجپال یادو کے وکیل نے 50، 50 لاکھ کے چار ڈیمانڈ ڈرافٹس کی فوٹو کاپی پیش کی جس پر مدعی فریق کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ اداکار اداکاری میں ماہر ہیں اور فوٹو کاپیاں دھوکہ بھی ہوسکتی ہیں۔
راجپال یادو نے 2010 میں اپنی فلم ’اَتا پتا لاپتا‘ بنانے کے لیے 5 کروڑ روپے کا قرض لیا تھا جسے 8 کروڑ روپے کی صورت میں واپس کرنا تھا لیکن وہ رقم ادا کرنے میں ناکام رہے۔

دہلی ہائی کورٹ پہلے ہی وعدہ خلافی پر اداکار کو 3 ماہ قید کی سزا سنا چکی ہے۔ سپریم کورٹ نے اداکار کو پاسپورٹ جمع نہ کروانے اور عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی پر نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی اگلی سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔

عدالتِ عظمیٰ نے چیک باؤنس کے مقدمے میں بالی ووڈ اداکار راجپال یادو کی عدم تعمیل پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بقایا رقم میں سے 2 کروڑ روپے جمع کروانے کی حتمی مہلت دی۔ چیف...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn