نئی دہلی: مختلف ریاستی حج کمیٹیوں، بطور خاص ایسی ریاستی حج کمیٹیاں جہاں حج درخواستوں کی تعداد ریاست کو تفویض حج کوٹے سے کم ہیں، ان کے مطالبے کے پیش نظر حج کمیٹی آف انڈیا نے اپنے سرکلر کے ذریعے حج بیت اللہ 2027 کے لیے آن لائن درخواست فارم بھرنے کی تاریخ میں آئندہ 24جولائی تک کے لیے توسیع کردی ہے۔ اب حج 2027 میں فریضہ حج کی ادائیگی کا ارادہ رکھنے کے خواہش مند افراد 24 جولائی رات 11 بج کر 59 منٹ تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ حج درخواستوں کی تاریخ میں توسیع کے بعد دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیر پرسن کوثر جہاں نے اپنا دفتری بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ریاست دہلی کے عازمین حج کی آن لائن حج درخواست بھرنے اور جمع کرنے کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کا دفتر پیر سے آخری تاریخ 24 جولائی تک صبح 10 بجے سے شام کے 5 بجے تک کھلا رہے گا اور حج کمیٹی کے اسٹاف عازمین کی آن لائن درخواست فارم بھرنے اور جمع کرانے کی خدمات میں مسلسل مصروف رہیں گے۔‘‘ ADVERTISEMENT حج 2027 کے سلسلے میں مزید تفصیلات کی اطلاع فراہم کرتے ہوئے حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے واضح کیا کہ حج درخواست فارم جمع کرانے کی مدت میں اس کے بعد مزید کسی توسیع کی گنجائش نہیں ہوگی اور 30 جولائی کو آن لائن قرعہ اندازی کے بعد حج بیت اللہ 2027 کے لیے منتخب ہونے والے خوش نصیب افراد کو حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے بذریعہ ٹیکسٹ میسیج اطلاع فراہم کیے جانے کے علاوہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے بھی مطلع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 30 جولائی کو قرعہ اندازی میں منتخب ہونے والے افراد کو آئندہ ماہ 10 اگست تک حج اخراجات کی پہلی قسط 152300 روپے جمع کرانا لازمی ہوگا۔ واضح ہو کہ حکومت سعودی عربیہ کی ہدایات اور حجاج کے لیے حصول خدمات کی مدت میں لازمی تحدید کے پیش نظر حج 2027 کے لیے مشاعر مقدسہ کی خدمات کے عوض سعودی حکومت کے حق میں معاوضے کی رقم کی پیشگی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے پہلی قسط کی پیشگی رقم 10 اگست تک جمع کرانا ضروری ہے۔
Source: Admin
9 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
9 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
9 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
9 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
10 months ago
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات
10 months ago
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
9 months ago
شر پسند نے حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی، پر تشدد احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments