ایک ساتھ رہنے کے باوجود دوسری خاتون سے شادی کرنے پر جھگڑ ے میں سفاک شخص نے ساتھ رہنے والی خاتون کے 50 ٹکڑے کر دیے۔ میڈیا کے مطابق 25 سالہ قصاب نریش بھنگڑا اور 24 سالہ گنگی کماری جوردگ گاؤں کے رہائشی تھے لیکن ملازمت کی وجہ سے وہ ریاست تامل ناڈو میں ایک ساتھ رہ رہے تھے۔ اس حوالے سے پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ دونوں گزشتہ کچھ عرصے سے تعلق میں تھے تاہم نریش نے بغیر بتائے گاؤں جاکر ایک دوسری خاتون سے شادی کر لی اور پھر وہ دوبارہ تامل ناڈو آکر گنگی کماری کے ساتھ رہنے لگا۔ پولیس نے بتایا کہ گنگی کماری واپس گاؤں جانا چاہتی تھی جس پر اس نے نریش سے ضد کی تاہم نریش گنگی کو گھر لے کر جانا نہیں چاہتا تھا۔ پولیس کے مطابق دونوں کے درمیان جھگڑا اس وقت ہوا جب گنگی کماری نے تامل ناڈو لے کر جانے سے انکار پر نریش سے اپنی واجب الادا رقم کا مطالبہ کیا، رقم واپسی کے مطالبے پر نریش نے گنگی کماری کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور اسے جنگل لے گیا جہاں دوپٹے سے گنگی کا گلا گھونٹا اور پھر اس کی لاش کے 50 ٹکڑے کرکے جنگل میں پھیک دیے۔ پولیس نے بتایا کہ اس واقعے کا علم تب ہوا جب ایک آوارہ کتے کو انسانی باقیات کے ساتھ دیکھا گیا، جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا اور انسانی باقیات کے ساتھ ایک بیگ پایا جس میں گنگی کماری کے کاغذات اور تصویر سمیت دیگر ضروری سامان موجود تھا۔ پولیس نے بتایا کہ تحقیق کرنے پر ملزم کو ریاست جھارکھنڈ کے ضلع کھنٹی سے گرفتار کیا گیا، جس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔
Source: Social Media
داچھی گام انکاؤنٹر: عدم شناخت ملی ٹنٹ ہلاک
اکال تخت نے پرکاش سنگھ بادل کا "فخرِ قوم پنتھ رتن" کا خطاب منسوخ کر دیا
اودھ اوجھا عام آدمی پارٹی میں شامل
سپریم کورٹ نے پولنگ کے مراکز پر ووٹروں کی تعداد بڑھانے کے معاملے میں الیکشن کمیشن سے وضاحت طلب کی
موہالی ہوائی اڈے پر4 دسمبر کو بھگت سنگھ کے مجسمے کی نقاب کشائی کی جائے گی: مان
پی وی سندھوکی راجستھان میں 22دسمبرکو شادی
اجمیر درگاہ میں مندر کا تنازع 'چائے کی پیالی میں طوفان کی طرح': بی جے پی کے سینئر لیڈر راٹھور
’ڈیجیٹل اریسٹ‘ کا حیران کن کیس، خاتون سے ڈیڑھ لاکھ روپے ہتھیا لیے
بکسر: مٹی کے تودے گرنے سے 4 بچیوں کی موت، ایک زخمی
آندھراپردیش میں طوفان فنگل کا اثر، کئی مقامات پر بارش، تباہی کا خدشہ