Entertainment

والد کی وفات کے بعد سلمان خان راتوں کو ٹھیک سے سو نہیں پا رہے، ذیشان صدیق

والد کی وفات کے بعد سلمان خان راتوں کو ٹھیک سے سو نہیں پا رہے، ذیشان صدیق

مہاراشٹر کے سابق وزیر مرحوم بابا صدیق کے بیٹے ذیشان صدیق نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان والد کے انتقال کے بعد سے راتوں کو ٹھیک سے سو نہیں پارہے۔ میڈیا سے بات چیت میں ذیشان صدیق نے بتایا کہ سلمان خان ان کا ہر وقت ساتھ دیتے ہیں اور ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "میرے والد اور سلمان بھائی ہمیشہ سگے بھائیوں کی طرح قریبی تھے۔ والد کے جانے کے بعد سے سلمان بھائی ہر رات مجھے کال کرتے ہیں اور وہ بھی اس واقعے سے پریشان ہیں۔" خیال رہے کہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی سیکیورٹی پر ان کے مداحوں میں تشویش پائی جاتی ہے اور بابا صدیق کے قتل کے بعد یہ تشویش مزید بڑھ گئی ہے۔ واضح رہے کہ بابا صدیق کے قتل کے بعد لارنس بشنوئی گروپ نے دھمکی دی تھی کہ جو بھی سلمان خان کی مدد کرے گا وہ انکے نشانے پر ہوگا۔ بعدازاں ریاست مہاراشٹر کی حکومت نے سلمان خان کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا تھا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments