ہندستان میں مہنگائی دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ اس کی تازہ مثال فروری ماہ میں ’نان ویج‘ تھالی کی بڑھی ہوئی قیمت ہے۔ ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ نان ویج تھالی کی قیمت تقریباً 6 فیصد بڑھ گئی ہے۔ حالانکہ ایک اچھی خبر یہ ضرور ہے کہ ویج تھالی کی قیمت میں ایک فیصد کی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ یہ دعویٰ کریسل نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں کیا ہے۔ کریسل کی رپورٹ کے مطابق ویج تھالی کی قیمت میں کمی کی اہم وجہ ٹماٹر اور ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوئی کمی ہے، جبکہ نان ویج تھالی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ برائلر چکن کی قیمتوں میں اضافہ رہا۔ کریسیل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ’’فروری میں ٹماٹر کی کم قیمتوں کے درمیان ویج تھالی کی قیمت میں سال بہ سال کمی آئی ہے۔ دوسری جانب برائلر چکن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے نان ویج تھالی کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔‘‘ رپورٹ یہ بھی درج ہے کہ فروری میں ٹماٹر کی قیمت ایک سال قبل کے 32 روپے فی کلوگرام سے 28 فیصد کم ہو کر 23 روپے فی کلوگرام ہو گئی ہے۔ یہ کمی بازار میں ٹماٹر کی آمد میں 20 فیصد اضافے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی 11 فیصد کی کمی آئی ہے، جس سے مزید راحت ملی ہے۔ دہلی میں 14.2 کلوگرام والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت گزشتہ سال کے 903 روپے سے کم ہو کر 803 روپے ہو گئی ہے۔ حالانکہ ویج تھالی کی قیمت میں مجموعی کمی دیگر اہم اجزاء کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے محدود رہی۔ گزشتہ سال کے مقابلے پیاز کی قیمتوں میں 11 فیصد، آلو کی قیمتوں میں 16 فیصد اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں 18 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ان اجزاء کی قیمتوں میں اضافے نے ویج تھالی کی قیمت میں تیزی سے کمی کو روک دیا ہے۔ دوسری جانب، برائلر چکن کی قیمتوں میں سال بہ سال 15 فیصد کے اضافے کی وجہ سے نان ویج تھالی زیادہ مہنگی ہو گئی۔ نان ویج تھالی کی قیمت میں برائلر چکن کا حصہ تقریباً 50 فیصد ہوتا ہے اور اس کی قیمت میں اضافہ گزشتہ سال کی کم قیمت کی بنیاد کے سبب ہوا، جب زیادہ سپلائی کی وجہ سے قیمتیں کم ہو گئی تھیں۔ اس کے علاوہ برائلر مرغیوں کے لیے فیڈ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، مکئی کی قیمتوں میں سالانہ بنیاد پر 6 فیصد کا اضافہ ہوا، جس سے مجموعی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملا۔ قابل ذکر ہے کہ جنوبی ہندستان میں برڈ فلو کے خدشات کے درمیان کمزور طلب کی وجہ سے فروری میں برائلر چکن کی قیمتوں میں تقریباً 5 فیصد کی کمی آئی ہے۔ ان اتار چڑھاؤ کے باوجود، خوراک کی بڑھتی قیمتیں گھریلو بجٹ کو بگاڑنے میں ایک اہم وجہ بنی ہوئی ہیں۔ آنے والے مہینوں میں سپلائی کی صورتحال میں مزید تبدیلی خوراک کی قیمتوں کو متاثر کرے گی۔
Source: social Media
’مسلمانوں کا اسپتال میں الگ علاج ہو‘، بی جے پی کی خاتون رکن اسمبلی نے سی ایم یوگی سے کیا متنازعہ مطالبہ
مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر کی نگرانی پولیس کی ذمہ داری: فڈنویس
ڈی ایم کے ممبران پارلیمنٹ نے قومی تعلیمی پالیسی کے حوالے سےوزیرتعلیم کے تبصرے پر احتجاج کیا
مدھیہ پردیش کے مہو میں ہونے والی فرقہ وارانہ جھڑپوں کے سلسلے میں پانچ ایف آئی آرز درج کی گئیں، 13 افراد گرفتار
سنبھل جامع مسجد کی بیرونی دیواروں پر رنگ و روغن کی اجازت، الہ آباد ہائی کورٹ کا حکم
وقف ترمیمی بل 2024 کے خلاف آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے احتجاج کا اعلان کر دیا
شروعاتی تیزی کے بعد شیئر بازار میں گراوٹ، سینسیکس-نفٹی ریڈ زون میں
”نماز کے لئے ساڑھے بجے سے 2 بجے تک ہولی پر لگے روک“، دربھنگہ میئر انجم آرا نے کیا بڑا مطالبہ
تلنگانہ کے کانگریسی ایم ایل اے کو برہنہ ویڈیو کال، ملزمین مدھیہ پردیش سے گرفتار
بھوجپور: باپ نے چار بچوں سمیت زہر کھایا، تین کی موت
تلنگانہ: کولڈ ڈرنک کا ڈھکن حلق میں پھنس جانے سے شیرخوار کی موت
وزیراعظم نریندرمودی فرانس اور امریکہ کے سرکاری دورے پر روانہ
وقف ترمیمی بل پر 14 ترامیم کی گئی ہیں، اس لئے سوال اٹھانا غلط :جے پی سی چیئرمین جگدمبیکا پال
کرناٹک ہائی کورٹ نے وقف بورڈ کے نکاح، طلاق کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے اختیار پر سوال اٹھایا