ممبئی: بالی وڈ انڈسٹری کے نامور اداکار نصیرالدین شاہ نے مداحوں کو خبردار کیا ہے کہ ان کی کتاب کا پاکستان میں غیر قانونی طور پر اردو ترجمہ چھاپا اور بیچا جارہا ہے۔ اداکار نے فیس بک پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ 2014 میں ان کی چھپنے والی کتاب ’And Then One Day‘ کا اردو ترجمہ پاکستانی ناشر نے بغیر اجازت چھاپا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ان کا اس ترجمہ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ان کا ارادہ ہے کہ وہ اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں، اداکار نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ اس کتاب کو خریدنے سے دور رہیں۔ نصیرالدین شاہ کی پوسٹ پر متعدد صارفین ان سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ کتاب کی غیر قانونی اشاعت کیخلاف لیگل ایکشن لیں۔
Source: Social Media
منت کی تزئین و آرائش، شاہ رخ خان کو پریشانی کا سامنا
’کوئی ہے جسے آپ نے ابھی تک ڈیٹ نہیں کیا؟‘ نورا فتحی کا کارتک آریان پر طنز
عامر خان 60 برس کی عمر میں اپنی نئی گرل فرینڈ دنیا کے سامنے لے آئے
بھاگیاشری پکل بال کھیلتے ہوئے زخمی، ماتھے پر 13 ٹانکے لگے
عالیہ بھٹ کی 32 ویں سالگرہ پر رنبیر کپور نے فوٹو گرافرز کو کیا وارننگ دی ؟
ناگا چیتنیا، سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی
یو یو ہنی سنگھ کے گانے کیخلاف اداکارہ نیتو چندرا عدالت پہنچ گئیں
شاہ رخ، اجے دیوگن، ٹائیگر شیروف کو پان مسالہ اشتہار نے مشکل میں ڈال دیا؛ عدالت طلب
سلمان خان نے فلم ’سکندر‘ کیلئے کتنے کروڑ معاوضہ لیا؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
اداکارہ وجنتی مالا کی موت کی افواہوں کی تردید، وہ بالکل ٹھیک ہیں، بیٹے کی وضاحت