لیجنڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی حمایت چھوڑنے سے انکار کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نصیر الدین شاہ نے دلجیت دوسانجھ کی حمایت والی اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ مجھے کسی بھی قسم کے ردعمل کی پرواہ نہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ فلم سردار جی 3 ایک ساتھ کام کیا، جس کے حق میں نصیر الدین شاہ نے فیس بک پر پوسٹ کی۔ لیجنڈ اداکار کی پوسٹ اب فیس بک اکاؤنٹ پر نظر نہیں آرہی ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے کہا کہ میں نے پوسٹ ڈیلیٹ نہیں کی، مجھے کسی بھی نوعیت کے ردعمل کی فکر نہیں۔ سابقہ بیان میں نصیر الدین شاہ نے کہا تھا کہ میں دلجیت کے ساتھ کھڑا ہوں، جھوٹ بولنے والی پارٹی کا گند پھیلانے والا محکمہ جو کافی وقت سے دلجیت پر حملے کا منتظر تھا، اب اسے موقع مل گیا ہے، فلم کی کاسٹنگ کی ذمے داری دلجیت کی نہیں، وہ تو ڈائریکٹر کا فیصلہ ہے، مخالفت کرنے والوں کو کوئی نہیں جانتا جبکہ دلجیت کو پوری دنیا پہنچانتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ غنڈے پاکستان اور بھارت کے لوگوں کے ذاتی تعلقات ختم کرانا چاہتے ہیں، میرے قریبی رشتے دار اور عزیز دوست وہاں ہیں، جن سے ملنے یا انہیں محبت کا پیغام بھیجنے سے کوئی مجھے نہیں روک سکتا۔ نصیر الدین نے مزید کہا تھا کہ میرے بیان پر کچھ لوگ کہیں گے کہ پاکستان چلے جاؤ، میرا جواب ہوگا کس لیے چلا جاؤ؟
Source: social media
’پاکستانی عزیزوں کے ساتھ اظہار محبت سے کوئی نہیں روک سکتا‘ نصیرالدین شاہ دلجیت کے حامی
شیفالی جریوالا نے موت سے قبل کونسی ادویات کا استعمال کیا ؟ اہم انکشاف
باب وائیلن گروپ : 'اسرائیلی فوج مردہ باد' کے نعرے لگانے پر امریکی ویزے منسوخ
قریبی دوست نے شیفالی کے موت سے قبل کے لمحات بیان کردے
گلوکارہ بیونسے خوفناک حادثے میں بال بال بچ گئیں
ایشوریہ رائے کے ساتھ علیحدگی کی خبریں، ابھیشیک بچن وضاحت کیوں نہیں کرتے؟
سلمان کو Trigeminal Neuralgia اعصابی دباﺅکی بیمار لاحق
’دولت سے تہذیب نہیں خریدی جا سکتی‘، جیف بیزوس کی شادی کا دعوت نامہ مذاق بن گیا
’وہ ہندستانی سے زیادہ پاکستانی معلوم ہوتے ہیں‘‘، کنگنا رناوت نےنیو یارک کے ممکنہ پہلے مسلم میئر کی مذہبی شناخت پر اٹھائے سوال
’میں بالی ووڈ میں کام کرنا بھی نہیں چاہتا‘ دلجیت دوسانجھ کی ویڈیو وائرل
شروتی ہاسن کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہو گیا
ثنا خان کی ماں کا انتقال، آج ہی ہوگی تدفین، اداکارہ پر ٹوٹا غموں کا پہاڑ
’ہانیہ کی بجائے انڈیا کو فلم سے نکال دیا‘، دلجیت دوسانجھ کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ
کروڑوں فالوورز والے دنیا کے مقبول ترین ٹک ٹاکر گرفتاری کے بعد امریکہ سے بے دخل